صرف نگاہ بچالو! اس پر ایک جذب کا عجیب واقعہ ۔ ۔ ۔

( رات دورانِ مجلس ۔ ۔ ۔ ۲ جون ۲۰۱۴ء )

محفوظ کیجئے

تفصیلات(کلک کریں)

فرمایا: اس عریانی اور فحاشی کے زمانے میں نگاہ کی حفاظت کرنا ایسا ہی ہے کہ کسی نے بھینس اُٹھالی اور جس کو بھینس اُٹھانے کی مشق ہوگئی وہ بکری تو ایسے ہی اُٹھا لے گا، دوسرے گناہوں سے بچنا بہت آسان ہوجائے گا۔

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے نگاہ کی حفاظت کرلو سارے گناہ چھوٹ جائیں گے

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے علالت کے زمانے میں مجلس میں ایک انجان شخص آیا اُس وقت حضرت والا یہی فرمارہے تھے کہ اچھا میں تم سے یہ بھی نہیں کہتا کہ تم نماز روزہ کرو، یہ بھی نہیں کہتا کہ نفلیں پڑھو ۔ ۔ ۔ بس ایک بات کہتا ہوں کہ نگاہ کی حفاظت کرو۔ یہ سن کر اُن انجانے آدمی نے سوچا کہ یہ تو عجیب بات ہے کہ صرف نگاہ کی حفاظت کرلو سارے گناہ چھوٹ جائیں گے، اُس نے کہا اچھا کرکے دیکھتا ہوں تو اُس نے نگاہ کی حفاظت شروع کردی، اس کے بعد جب نگاہ کی حفاظت کرنے لگا تو خود ہی آکر کچھ عرصے کے بعد بتایا کہ جب میں نگاہ کی حفاظت کرنے لگا تو سوچا کہ تو نگاہ کی حفاظت کرتا ہے اور نماز بھی نہیں پڑھتا ۔ ۔ ۔ چلو نماز پڑھو ۔ ۔  تو پہلے گھر پر ہی نماز پڑھنی شروع کردی۔ ۔ ۔  پھر دل میں خیال آیا کہ جب نماز پڑھتا ہے تو مسجد میں جا کر جماعت سے کیوں نہیں پڑھتا ۔ ۔  پھر مسجد میں پڑھنے لگا ۔ ۔ ۔ پھر نگاہ کی مستقل حفاظت سختی سے کررہا تھا پھر خیال آیا کہ نگاہ کی حفاظت کررہا ہے اور ڈاڑھی منڈا رہا ہے ۔ ۔ ۔  ڈاڑھی رکھ لی! ٹخنوں سے اوپر پاجامہ کرلیا!!! پھر آکر حضرت کو بتایا کہ یہ بات میں نے آپ کی سنی تھی ۔ ۔ ۔ اُس پر میں نے عمل کیا آج اُسی کی برکت سے یہ انقلاب آگیا!

حضرت والا مجدد تھے اور نبضِ اُمت پر ہاتھ مجدد کا ہوتا ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries