مجلس۸ دسمبر۲۰۱۳ء دین کا ہر حکم محبت پر مبنی ہے!

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔ممتاز صاحب نے شروع میں حضرت والا شیخ العرب و العجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے وہ اشعار سنائے جو حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے ہمارے شیخ و مرشد حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کے  لیے فارسی زبان میں کہے ہیں ۔۔ جن کو سُن کر اندازہ ہوتا ہے کہ خودشیخ کی نظر میں ہمارے حضرت والا کا کیا مقام تھا۔۔۔ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے ایسے اشعار کہے ہیں جیسے کوئی اپنے شیخ کے لیے اشعار کہتا ہے ۔۔۔جس سے یہ بات بالکل عیاں ہوتی ہے کہ کیسا اعتماد ، محبت ، تعلق اور نسبت ِ اتحادی حضرت والا رحمۃا للہ علیہ اور حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کےدرمیان قائم ہے۔ممتاز صاحب انِ فارسی اشعار کا اشعار کا ترجمہ بھی  ساتھ ساتھ پڑھتے جاتے تھے ۔ ان اشعار کا اردو ترجمہ اشعار ہی کی صورت میں ترجمہ جناب اثر صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا ہی کے حکم پر فرمایا اور خود حضرت والا کو یہ ترجمہ بہت پسند ہے ۔ سب حاضرین ہر ہر شعر پر سبحان  اللہ کی آوازیں بلند کرتے تھےاور سب پر عجیب خوشی اور کیف طاری تھا اور حضرت والا دامت برکاتہم کے چہرہ ء مبارک پر عجیب فنائیت اور عبدیت کے آثار نمایاں تھے۔ تقریباً ۲۵ منٹ تک یہی اشعار پڑھے گئے  ۔۔ اشعار کے اختتام پر حضرت والا نے انتہائی فنائیت اور کمالِ عبدیت سے  فرمایا کہ" میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے ان اشعار کو اپنے حق میں دُعا سمجھتا ہوں اللہ تعالی ایسا ہی کردے آپ حضرات بھی دُعا فرمائیں"۔۔۔۔ اس کے بعد کتاب آفتاب نسبت مع اللہ  سے دین  اسلام محبت ہی محبت کے عنوان ملفوظات جو کل پڑھے گئے اُن کا سلسلہ جوڑا گیا۔۔۔ اور صفحہ ۱۴۹ سے ۱۵۶ تک آج پڑھا گیا بیچ بیچ میں حضرت والا تشریح بھی فرماتے جاتے تھے۔۔ آخر میں حضرت والا نےجنت میں دیدار ِ الہی بقدرِ معرفت ہوگا ۔۔ اس ملفوظ کی تشریح فرمائی ۔۔ پھر مفتی امجد صاحب نے چند باتیں حضرت والا کے حکم پر ارشاد فرمائیں۔۔ یوں یہ پُر نورمجلس جو ۵۵ منٹ پر مشتمل تھی اختتام پذیر ہوئی۔ ۔

بقیہ تفصیلات  ٹائپ کی جارہی ہے ۔۔۔۔ ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries