مجلس۲۳دسمبر۲۰۱۳ء سلسلے کی برکات!

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس::آج مختصر مجلس ہوئی ،شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔شروع میں حضرت مفتی امجد صاحب نے عرض کیا کہ حضرت والا نے ایک واقعہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی صاحب  رحمۃ اللہ علیہ کا بیان فرمایا جس سے مجھے بہت نفع ہوا ۔۔ اگر مجلس میں بھی دوبارہ ارشاد فرمادیں تو اور لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ توحضرت والا دامت برکاتہم نے حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مکہ مکرمہ ہجرت، وہاں شروع میں فقر و فاقہ کی نوبت آنے اور حضرت حاجی صاحب کی دعا کرنے  اور اُس کی قبولیت کے واقعہ کو بیان فرمایا، پھر حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی صاحب  رحمۃ اللہ علیہ کی خاص دُعا  اوربشارت کا تذکرہ فرمایا  جو انہوں نے اپنے سلسلے میں داخل ہونےوالوں  کے لیے مانگی تھی اور یہ بھی فرمایا تھا کہ تینوں دُعائیں قبول ہوگئیں۔تقریباً ۵ منٹ تک حضرت اِسی مضمون کو مختلف واقعات سے سمجھاتے رہے ۔ ۔اسکے بعد جناب ممتاز صاحب کو کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ پڑھنے کا فرمایا۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔ تقریباً ۳۰ منٹ تک  ملفوظات پڑھے گئے۔   یوں یہ مختصر مجلس اختتام کو پہنچی۔۔۔۔۔

بقیہ مجلس کی تفصیلی جھلکیاں ٹائپ کی جارہی ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries