مجلس۲۵دسمبر۲۰۱۳ء یہ ہے میرا اعزازکہ میں کچھ بھی نہیں ہوں!

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس:::شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔شروع جناب تائب  صاحب  نے اپنے کچھ دلچسپ اشعار سنائے حاضرین بہت لطف اندوز ہورہے تھے اس کے بعد پھر انہوں شیخ کی محبت میں اشعار سنائے۔ حضرت والا نے بہت تعریف فرمائی۔۔۔اُس کے بعد ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔ تقریباً ۴۵ منٹ تک  ملفوظات پڑھے گئے۔   یوں یہ مجلس اختتام کو پہنچی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries