مجلس۳۱دسمبر۲۰۱۳ء دین کی حفاظت کا ذریعہ!

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس : الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔مجلس کے آغاز میں حضرت والا دامت برکاتہم    نے فرمایا کہ ابھی مفتی امجد صاحب کچھ ارشاد فرمائیں گے ۔۔ پھر حضرت مفتی صاحب نے پہلے اپنا ایک خواب سنایا جس میں حضرت مرشدی و مولائی حضرت میر صاحب دامت برکاتہم کے لیے عظیم الشان بشارت تھی ۔۔۔ اس کے علاوہ مفتی صاحب نے دین کی حفاظت، زبان کی حفاظت،  اللہ والوں کی عظمت و مقام کے بارے میں نہایت اہم باتیں ارشاد فرمائیں ۔۔ اس کے بعد حضرت والا نے  مفتی صاحب کے بیان کی بہت تعریف فرمائی  اور فرمایا کہ اِن باتوں کو نوٹ کرلو ، یہ دین   کی حفاظت  کا ذریعہ ہیں ہر شخص اس کو یاد کرلے ، اگر ایمان پر مرنا ہے تو ان باتوں کو نوٹ کرلو۔۔ اور نہایت تاکید فرمائی مفتی صاحب کی ان باتوں پر عمل کرو اور شاہرائے اولیاء سے کسی بھی حالت میں مت ہٹو۔  پھر چند واقعات حضرت والا رحمہ اللہ کے سنائے کہ کیسی محبت مفتی صاحب سے حضرت والا فرمایا کرتے تھے۔۔ اُس کے بعد ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔ درمیان درمیان بہت ہی نایات اور مفید ملفوظات ارشاد فرماتے تھے ۔۔تقریباً۵۱ منٹ تک  ملفوظات پڑھے گئے۔   یوں یہ مجلس اختتام کو پہنچی۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries