مجلس۱۰ جنوری۲۰۱۴ء مجلسِ اشعاراورحضرت والا کی فنائیت!

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس: حضرت والا کی آمد میں کچھ تاخیر تھی جناب ممتاز صاحب نے حضرت کے حکم سے یہ کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں ، اس میں یہ ملفوظات سنانے شروع کیے۔۔ کچھ ہی دیر میں اطلاع آئی کہ حضرت والا تشریف لارہے ہیں تمام حاضرین مجلس خوش ہوگئے ۔۔ حضرت والا نشست پر رونق افروز ہوئے اور جناب اظہر صاحب کا دریافت فرمایا کہ کہاں وہ حاضر ہوئے اور انہوں نے حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کی محبت میں اپنے تازہ اشعار سنائے ، تمام حاضرینِ مجلس خوب لطف اندوز ہوئے ۔۔۔ اشعار کے بعد حضرت والا نے کمال عبدیت و فنائیت سے کچھ ارشادات فرمائے۔۔ اس لیے بعد جناب تائب صاحب دامت برکاتہم  نے اپنے اشعار سنانے شروع کیے ۔۔ جو تمام  حاضرین اور خود حضرت والا نے بہت پسند فرمائے اور خوب تعریف فر مائی ۔۔ اشعار کے بعد بھی جناب تائب صاحب اور اُن کے بھائی اثر صاحب دامت برکاتہم دونوں کے اشعار کی بہت تعریف فرمائی اور فرمایا کہ ان کے سارے اشعار حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے سنے ہوئے ہیں ۔۔۔،ٹکسالی ہیں اور یہ حضرت والا رحمہ اللہ  کے علوم کو اشعار میں سمو دیتے ہیں ۔۔ غرض یہ کہ بہت دیر تک تعریفی کلمات ارشاد فرماتے رہے۔۔ آج کی تقریباً تمام مجلس اشعار و تشریح کی رہی ۔۔ آخر میں جناب    ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ سے کچھ ملفوظات سنائے۔ ۔۔  یوں یہ یادگار مجلس تقریباً ۵۰ منٹ تک جاری رہی۔


 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries