مجلس۱۲ جنوری۲۰۱۴ء توبہ کی سواری عجیب ہے!

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس: الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔۔شروع میں مولانا ابراہیم کشمیر ی صاحب نے مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے اشعار بہت ہی عمدہ انداز میں  سنا ئے، درمیان درمیان میں حضر ت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کی عاشقانہ تشریح بھی جاری رہی ۔تقریباً ۳۰ منٹ تک یہ سلسلہ رہا۔۔۔ اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  ۔۔اشعار اور ملفوظات کی تشریح کے عنوانات درج ذیل ہیں ۔

گناہ گاروں کی ذات سے نفرت نہ کرو۔۔ہاں گناہ سے تو نفرت ضروری ہے ۔۔

توبہ کی سواری عجیب ہے ۔۔ایک لمحے میں فرش سے عرش تک پہنچادیتی ہے ۔۔۔

اصلی فقیر کون ہے ؟

اللہ والوں کے دل کے مزے تمام عالم کے بادشاہ بھی نہیں پاسکتے۔۔۔

تاریخ شاہد ہے کہ بادشاہوں نے تو بادشاہت کو ولایت پرقربان کیا لیکن اِس کی ایک بھی مثال نہیں کہ کسی اللہ والے نے اپنی ولایت کو بادشاہت پر قربان نہیں کیا ۔۔۔حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا زریں ملفوظ۔۔

اللہ والوں کے دل میں اللہ ہے ۔۔۔ تو اِس سے بڑھ کیا چیز ہے ؟۔۔

سالک اور سلوک کی تعریف۔۔۔

تمام روحانی بیماریوں کا علاج عشقِ حق تعالیٰ ہے۔۔

یہ عشق الٰہی تمام روحانی بیماریوں کو ختم کردیتا ہے۔۔

اللہ کے راستے کا غم میں جو غم آتے ہیں ۔۔ اُس سے مت بھاگو۔۔۔

اللہ کے راستے میں تن آسانیاں نہیں ہیں ۔۔۔

نفس کی حرام خواہش پر عمل کرنا زہر ہے۔۔۔

سارے عالم کی خوشیوں سے بڑھ کر اللہ کے راستے کا غم ہے ۔۔۔

اللہ کے راستے کے خار کی عظمت اور رتبہ۔۔۔

خون ِ آرزو، دردِ محبت  کے الفاظ و اصطلاحات سن کر مولانا یونس پٹیل رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ایسے الفاظ اور اصطلاحات ہم نے کہیں نہیں سنی صرف حضرت والا رحمہ اللہ نے ہی بیان فرمائی۔۔

خونِ تمنا کی تشریح

حرام تمناؤں کا خون کرنے سے دل ویران ہوتا ہے لیکن اِ س ویرانیوں پر آبادیاں بھی رشک کرتی ہیں۔

ایک شعر کی عجیب تشریح فرمائی۔

اللہ کے راستے میں کیے گئے ویران دل پر ہزاروں آبادیاں قربان ہوتی ہیں۔

جس کی جیسی قربانی ویسی خدا کی مہربانی

تعلق مع اللہ بقدر قربانی عطا ہوتا ہے !

حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک مثال : تعلق، دوستی   اور قربانی میں ربط

گناہوں کے تقاضوں سے گھبرانا نہیں چاہیے ۔۔

گناہوں کے تقاضے گناہ نہیں ، بلکہ گناہ کرنا گناہ ہے۔۔۔

حضرت پھولپوری ؒ کی حضرت والا میر صاحب نے دو بار زیارت فرمائی ۔۔ پورا واقعہ بیان فرمایا

حضرت والا رحمہ اللہ تربینی تھے یعنی تین تین بزرگوں سے فیض اُٹھایا تھا۔۔۔

حضرت والا رحمہ اللہ کے ایمان افروز حالات اور حضرت اقدس میر صاحب درد بھری دُعا۔۔

۔۔۔۔آج کی  پر نور مجلس تقریباً ۵۲ منٹ تک جاری رہی ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries