مجلس۱۴ جنوری۲۰۱۴ء عُریانی سے بچنے میں حلوۂ ایمانی ہے!

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس: الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔ شروع میں جناب اظہر صاحب نے اپنے تازہ اشعار حضرت والا کی محبت میں پڑھ کر سنائے، اشعار کے بعد حضرت والا نے اپنے تاثرات کا اظہار فرمایا ۔ پھر جناب تائب صاحب نے  اپنےبہت ہی  عمدہ اشعار‘‘زور شب کا نہیں چلتا ہے یہاں شام کے بعد’’  سنائے ۔۔۔کہ حضرت والا رحمہ اللہ کی مبارک مجلس یاد آگئی ۔۔۔اُس کے بعد ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔ درمیان درمیان بہت ہی نایات اور مفید ملفوظات ارشاد فرماتے تھے ۔۔تقریباً۵۵ منٹ تک  ملفوظات پڑھے گئے۔   یوں یہ مجلس اختتام کو پہنچی۔ ۔ ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries