مجلس۲۲جنوری۲۰۱۴ء خاص مجلس:مدینہ منورہ کے انوار و برکات!

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس::الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔۔آ ج کی مجلس بہت خاص تھی ۔شروع میں مولانا ابراہیم کشمیر ی صاحب نے مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کےنعتیہ اشعار بہت ہی عمدہ انداز میں  سنا ئے، درمیان درمیان میں حضر ت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کی عاشقانہ تشریح جاری رہی ۔ اور ایسے ایسے علوم و معارف بیان ہوئے کہ تمام حاضرین مجلس مست ہوگئے، قلب و جگر مسرور ہوتے جاتے تھے ۔۔۔ دل چاہتا تھا کہ وقت تھم جائے اور یہ نعتیہ اشعار اور حضرت والا کی عاشقانہ تشریح کا سلسلہ چلتا رہے ۔۔مگر تقریباً ۴۴ منٹ تک یہ سلسلہ رہا۔۔۔ اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  ۔۔ ۔۔یوں سوا گھنٹے پر مشتمل طویل مجلس اختتام کو پہنچی ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries