مجلس۲۴جنوری۲۰۱۴ء اللہ والوں کے تذکرے کبھی نہیں مٹتے!!

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس::الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔شروع میں جناب تائب صاحب نے اپنےاشعار سنا ئے جس کی حضرت والا نے بہت تعریف فرمائی۔۔۔۔ اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  ۔۔  جن کا خلاصہ درج ذیل ہے:

·       اللہ والوں کےتذکرے کبھی نہیں مٹتے۔۔

·       کافروں  نے اسلامی تعلیمات صرف اپنے دنیاوی فائدے کے لیے اپنائی ہیں۔۔۔

·       کافروں کی کسی صورت میں تعریف مت کرو!۔۔۔

·       صحبت ِ اہل اللہ کی اہمیت پر عجیب علوم۔۔۔

·       اہل اللہ کی صحبت کو اکسیر سمجھو اکسیر!۔۔۔

·       اللہ والے غیر اختیاری لذت آنے پر بھی استغفار کرتے ہیں، معاف شدہ خطاؤں پر بھی معافی کے خواستگار ہوتے ہیں۔

یوں ہی پرنور مجلس جو تقریباً ۵۴ منٹ پر مشتمل تھی اختتام کو پہنچی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries