مجلس۲۵جنوری۲۰۱۴ء قلبِ شکستہ کی تعریف!

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس::الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔۔۔ ۔شروع میں مولانا ابراہیم کشمیر ی صاحب نے مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے اشعار بہت ہی عمدہ انداز میں  سنا ئے، درمیان درمیان میں حضر ت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کی عاشقانہ تشریح جاری رہی مگر تقریباً ۴۴ منٹ تک یہ سلسلہ رہا۔۔۔ اس کے بعد جناب اظہر صاحب نے اپنے تازہ اشعار حضرت والا کی محبت میں پڑھ کر سنائے، اشعار کے بعد حضرت والا نے اپنے تاثرات کا اظہار فرمایا ۔۔۔۔۔اس کے جناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  ۔۔ ۔۔یوں یہ پرنور مجلس اختتام کو پہنچی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries