مجلس۲۸جنوری۲۰۱۴ء اہل اللہ کا عروج و نزول!

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس:الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔۔۔ ۔ جناب فیصل  صاحب نے اپنے تازہ اشعار حضرت والا کی محبت میں پڑھ کر سنائے، اشعار کے بعد حضرت والا نے اپنے تاثرات کا اظہار فرمایا ۔۔۔ اس کے بعد جناب تائب صاحب  نے اپنے  اشعار سنائے جو انہوں نے حضرت والا رحمہ اللہ کی محبت میں انتہائی محبت سے کہے ہیں  ۔ یہ اشعار سن کر حضرت والا میر صاحب   دامت برکاتہم رونے لگے۔ اشعار کے بعد تائب صاحب کے لئے بہت بلند تعریفانہ ارشادات فرمائے۔ اس کے جناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  ۔۔ ۔۔یوں یہ پرنور مجلس اختتام کو پہنچی۔

آج کی مجلس کی جھلکیاں:

شروع میں فیصل صاحب نے اپنے تازہ اشعار سنائے جو انہوں نے سید ی و مرشدی محبی و مولائی صدیق زمانہ قلندرِ وقت عارف باللہ حضرت اقدس سید عشرت جمیل میر صاحب دامت برکاتہم کی محبت میں کہے ہیں:

عاشقان ِحق کا میرِ کارواں مرشد میرا

حضرت ِ اختر کا فیضِ جاوداں مرشد میرا

طائر قدسی مکین ِ لامکاں مرشد میرا

وارداتِ اہل دل کا ترجماں مرشد میرا

ہم نشینِ خلوت و جلوت رہا ہے عمر بھر

رومیٔ عہد ِ رواں کا  رازداں مرشد میرا

جس کے دم سے ہے معطرہر نفس یہ گلستاں

گلشنِ ہستی کا ایسا باغباں مرشد میرا

حق تعالیٰ کے کرم سے یہ سعادت ہے نصیب

فیصلؔ  ِ خستہ پہ مشفق مہرباں مرشد میرا

۔۔۔۔ ان اشعار کا والپیپر دیکھنے کے لئے کلک کیجئے

ان اشعار کے بعد حضرت والا نے انتہائی فنائیت کے ساتھ اپنے تاثرات کا اظہار فرمایا

اس کے بعد جناب تائب صاحب (خلیفہ حضرت والا رحمہ اللہ) نے اپنے اشعار جو انہوں حضرت والا رحمہ اللہ کی محبت میں کہے تھے ، نہا یت عمدہ انداز میں سنائے ۔۔

تائب صاحب کے اشعار سے حاضرین حضرت والا رحمہ اللہ کو یاد آگئی اور آبدیدہ کرگئی خود حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم بھی روتے جاتے تھے ۔

ان اشعار کے بعد حضرت اقدس نے تائب صاحب کے اشعار کی خوب تعریف فرمائی  ۔

اس کے جناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے

ان ملفوظات کی تشریح ساتھ ساتھ حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم فرماتے جاتے تھے ۔

آج کی مجلس کا دورانیہ تقریبا۵۵ منٹ رہا اور یوں یہ مجلس جو رشکِ ملائکہ تھی اختتام کو پہنچی ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries