مجلس۲فروری۲۰۱۴ء گلستانِ جوہر میں پہلی مجلس: غمِ تقویٰ

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس:۔ اصلاحی مجلس کا مقام چونکہ اب گلستانِ جوہر سندھ بلوچ سوسائٹی میں حضرت والا کی رہائش گاہ پر منتقل ہوگیا ہے ! اس لئے آج پہلی مجلس وہیں ہوئی ۔ جب حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے تو تمام حاضرین نے بلند آواز میں ماشاء اللہ کہا ۔ شروع میں جناب ثروت حسین صاحب نے مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے اشعاربہت ہی عمدہ انداز میں  سنا ئے، درمیان درمیان میں حضر ت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کی عاشقانہ تشریحات فرماتے  ۔ تمام حاضرین ِمجلس کے قلب و جگر مسرور ہوتے جاتے تھے ۔۔مگر تقریباً ۳۰منٹ تک یہ سلسلہ رہا۔۔۔ اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  ۔۔۔مجلس کے اخیر میں حضرت والا نے  آفات ، حادثات سے حفاظت کے لئے تینوں قل اور کچھ دعائیں ارشاد فرمائیں کہ ان کو پڑھنے کی تمام آفات و حادثات سے حفاظت رہے گی ۔۔ یوں یہ پرنور مجلس جو ۴۶ منٹ  پر مشتمل مجلس اختتام کو پہنچی۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries