مجلس۴ فروری۲۰۱۴ء ملکِ پاکستان عظیم نعمت ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:۔ الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔شروع میں  جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اشعار بہت ہی عمدہ انداز میں پڑھے تمام حاضرین نے خود حضرت والا نے بہت پسند فرمائے۔ اشعار کے بعد حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی باتیں ارشاد فرمانا شروع کردیں اورفرمایا کہ‘‘ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ سارے اولیاء اللہ کا مجموعہ ہیں حضر ت والا !’’ ۔ ۔۔۔ اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  ۔آخر میں ملکِ پاکستان بنانے میں ہمارے اکابر کی محنتوں اور دعاؤں کے واقعات کا تذکرہ فرمایا کہ پاکستان حضرت تھانوی ؒ کی دعاؤں  سے  بنا ہے اللہ تعالیٰ اس نعمت کی قدردانی کی توفیق عطا فرمائے، ہم نے تو اِس کو مٹانے میں کوئی کسر چھوڑی نہیں یہ جو کچھ یہ چل رہا ہے اہل اللہ کی دعائیں ہیں ، حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ پاکستان کی بنیاد میں میرے شیخ کے آنسو دفن ہیں ، ساری ساری رات حضرت روتے تھے کہ اللہ پاکستان  بن جائے ، اسی کی بر کت ہے ! اللہ ہمیں اِس کی قدر کی توفیق عطا دے ۔ جو نعمت اللہ عطا فرماتا ہے اُ س کی ناقدری سے بچائےاور ناقدری یہی ہے کہ یہاں جو عُریانی ،فحاشی ، بےپردگی اللہ اِ س کو معاف فرمادے،ہمارے اصلاح فرمادےاور اپنی نافرمانی سے محفوظ فرمادے!!!۔۔۔ یوں یہ پرنور مجلس جو تقریباً ۱ گھنٹے پر مشتمل تھی، اختتام کو پہنچی۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries