مجلس۹ فروری۲۰۱۴ء دل کی غذا اللہ کا ذکر ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:آ ج طو یل مجلس ہوئی،الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔ شروع میں  جناب فیصل  صاحب نے  حضرت والا کی محبت میں اشعار فرمائے ۔ اس کے بعدحضرت والا نے   اپنے تاثرات کا اظہار نہایت فنائیت سے فرمایا۔اس کے بعد مولانا ابراہیم کشمیری صاحب نے مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے اشعار(دعوتِ حق کے واسطے محفلِ دوستاں ملی) بہت ہی عمدہ انداز میں  سنا ئے، درمیان درمیان میں حضر ت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کی عاشقانہ تشریح جاری رہی ۔ تمام حاضرین مجلس مست ہوگئے، قلب و جگر مسرور ہوتے جاتے تھے ۔۔مگر تقریباً ۳۸ منٹ تک یہ سلسلہ رہا۔۔۔ اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  ۔۔۔یوں ۱گھنٹے   ۶ منٹ پر مشتمل  یہ طویل مجلس اختتام کو پہنچی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries