مجلس۱۰ فروری۲۰۱۴ء تذکرۂ شیخ العرب والعجم رحمہ اللہ!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: آج کی مجلس بہت خاص ،الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔ مولانا ابراہیم کشمیری صاحب نے مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے اشعار(گلشن میں بھی نالۂ صحرا لئے ہوئے) بہت ہی عمدہ انداز میں  سنا ئے، درمیان درمیان میں حضر ت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کی عاشقانہ تشریح جاری رہی ۔ اشعار کی تشریح میں حضرت والا رحمہ اللہ کے بہت نایاب اور بلند حالاتِ زندگی بیان فرمائے۔۔ محبوب کا تذکرہ ایسا چھیڑا کہ مجلس کے اختتام تک بس حضرت والا کے حالاتِ رفیعہ ہی بیان فرماتے رہے۔تمام حاضرین ِ مجلس ان ملفوظات و حالاتِ شیخ العرب والعجم رحمہ اللہ سے مست اور مسرور ہوتے جاتے تھےایک کیف و مستی سکینہ کا نزول معلوم ہوتا تھا۔۔ دل چاہتا تھا کہ وقت تھم جائے اور حضرت اقدس تذکرۂ شیخ ِمحبوب ہی فرماتے رہے۔۔ لیکن وقت گزر گیا اور ایک اور یادگار مجلس کی یادیں دل میں چھوڑ گیا جس کا نور دل محسوس کرتے رہے گے۔ یہ بہت ہی خاص  طویل ترین مجلس  جو۱گھنٹے۲۰ منٹ  پرمشتمل  تھی  اختتام کو پہنچی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries