مجلس۱۱ فروری۲۰۱۴ء اپنےعیبوں پرنظرہونابہت بڑی نعمت ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: :الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔ شروع میں جناب تائب صاحب (خلیفہ حضرت والا رحمہ اللہ ) نے اپنے۲ عارفانہ کلام جو انہوں نے حضرت والا رحمہ اللہ کی محبت میں کہے تھے، بہت ہی عمدہ انداز میں  سنا ئے۔ درمیان درمیان چند اشعار کی تشریح بھی حضرت اقدس حضرت میر صاحب دامت برکاتہم نے فرمائی۔  اس کے بعد جناب ممتاز صاحب (خلیفہ حضرت والا رحمہ اللہ ) نے اس دفعہ کے ماہنامہ الابر ار میں شائع ہونے والےحضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے ۴۵ سالہ قدیم ملفوظات پڑھ کر سنائے ، جس میں خاص طور پر ہمارے شیخ و مرشدحضرت والا میر صاحب کے ساتھ حضرت والا مرشدی و مولائی رحمہ اللہ کی محبت کے واقعات پڑھے گئے  جنہیں سُن کر بار بار یہ احساس ہوتا تھا کہ حضرت والا رحمہ اللہ سراپا محبت ہی محبت تھے اور کیسے اپنے متعلقین کے ساتھ شفقت و محبت کا برتاؤ فرماتے تھے ، اور یہ بھی کہ کس درجہ محبت  شفقت و اعتماد حضرت والا رحمہ اللہ حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم پر فرمایا کرتے تھے ، یہ تمام واقعات اس پر شاہد ہیں۔ تقریباً ۱ گھنٹے  تک یہ ملفوظات اور تشریحات کا سلسلہ جاری رہا ، آخر میں حضرت ِاقدس  نے درد بھری دُعا بھی فرمائی، یوں یہ اختتام پذیر ہوئی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries