مجلس۱۳ فروری۲۰۱۴ء  اللہ سے غافل ہونے کا نام دنیا ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: :الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔ مولانا ابراہیم کشمیری صاحب نے مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے اشعاربہت ہی عمدہ انداز میں  سنا ئے، درمیان درمیان میں حضر ت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کی عاشقانہ تشریح فرمائی:

اللہ کے لئے بے چینی میں بہت لذت ہے۔

اللہ والو ں کے دل کی لذت سلطنتوں سے بڑھ کر ہے۔

دل کی سلطنت صرف اللہ والوں کو ہی حاصل ہے۔

حقیقتِ بندگی آرزؤں کا خون کرنا ہے۔

غلامی کی روح فدا کاری ہے۔

اصل بندگی اللہ پر فدا ہونا ہے۔

مقصودِ ہستی اللہ کی مرضی پر فدا رہنا ہے۔

اپنے دل کو توڑ دو اللہ کے قانون   کو نہ توڑو۔

اس کے بعد جناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمداختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  ۔۔۔یوں ۱گھنٹہ ۶ منٹ پر مشتمل  یہ طویل مجلس اختتام کو پہنچی۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries