مجلس۱۴ فروری۲۰۱۴ء اپنے کو کچھ نہ سمجھنا ہی کامیابی ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: :حضرت  والا کی تشریف آوری میں کچھ تاخیر تھی ،  اس لئے حضرت والا کے حکم پر جناب ممتاز صاحب نے کتاب سے ملفوظات سنانے شروع کیے ،  تقریباً۱۷ منٹ بعد  اطلاع آئی کہ حضرت والا تشریف لا رہے ہیں الحمدللہ کچھ   ہی  دیر میں  حضرت والا  اپنی نشست پر رونق افروز ہوئے۔اور زیر لب کچھ دعائیں پھر جناب تائب صاحب سے فرمایا کہ اشعار سنائیے!!جناب تائب صاحب نے نہایت عمدہ اندا زمیں اپنے اشعار سنائے، سب حاضرین ِ مجلس اور حضرت والا نے بہت ہی پسند فرمائے ۔ بہت تعریف فرمائی  اور چند اشعار کی بہت ہی دلنشین تشریح بھی فرمائی! یہ سلسلہ تقریباً  ۴۵ منٹ جاری رہا ۔۔ ۔ اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے۔یوں سوا گھنٹہ پر مشتمل یہ طویل مجلس اختتام پذیر ہوئی۔۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries