مجلس۱۵ فروری۲۰۱۴ء اصل عقلمند وہ جو اپنے نفس کو مغلوب کرلے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: :حضرت  والا کی تشریف آوری میں کچھ تاخیر تھی ،  اس لئے حضرت والا کے حکم پر جناب ممتاز صاحب نے کتاب سے ملفوظات سنانے شروع کیے ،  تقریباً۱۵ منٹ بعد  اطلاع آئی کہ حضرت والا تشریف لا رہے ہیں الحمدللہ کچھ   ہی  دیر میں  حضرت والا  اپنی نشست پر رونق افروز ہوئے۔ پھر مولانا ابراہیم کشمیری صاحب نے مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے اشعاربہت ہی عمدہ انداز میں  سنا ئے، درمیان درمیان میں حضر ت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کی عاشقانہ تشریح فرمائی۔ اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے۔یوں ۵۰ منٹ پر مشتمل مجلس اختتام پذیر ہوئی۔۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries