مجلس۱۹ فروری۲۰۱۴ء ۔ دنیا کا مزہ بھی صرف اللہ والوں کوحاصل ہے! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے۔ شروع میں جناب مصطفیٰ صاحب نےمرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار بہت ہی عمدہ انداز میں سنا ئےاور تمام حاضرین ِ مجلس کو مست و شاداں کردیا ۔درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھےجس سے مزہ دوبالا ہوگیا ، اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے۔۔یوں ۱ گھنٹے پر مشتمل پرنور مجلس اختتام پذیر ہوئی۔۔۔۔۔ | ||