مجلس۲۲ فروری۲۰۱۴ء ۔ دین کی بنیاد صحبت ِ اہل اللہ ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

:الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے۔ شروع میں مولانا ابراہیم کشمیری صاحب نےمرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے  اشعار  اپنی بہت ہی عمدہ آواز میں  سنا ،درمیان درمیان میں حضرت والا  اشعار کی تشریح  میں بہت ہی مفید ملفوظات ارشاد فرماتے جاتے تھے ، اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے۔۔یوں ۱ گھنٹے  پر مشتمل  پرنور مجلس اختتام پذیر ہوئی

آج کی مجلس کی جھلکیاں:

 فرمایا: بدنظری سے بعض اوقات ایمان نکل جاتا ہے ، جب ہمہ وقت غیر اللہ دل میں ہوگااُس حالت میں موت آگئی تو غیر اللہ کی محبت دل میں لے کر گیا بجائے اللہ کے، اِس واسطے حضرت والا نے اِس کی تاکید فرمائی پوری زندگی اور اِسی سے پورے عالم میں انقلاب آیا۔

حضرت والا جب مغربی ممالک میں گئے تو سب سے پہلے ری یونین کا سفر ہوا، سب سے زیادہ عریانی ری یونین میں ہے، لندن سے بھی زیادہ۔۔۔ حضرت نے فرمایا یہاں تو عجیب معاملہ ہے نیچی دیکھو تو لڑکی نظر آتی ہے اوپر دیکھو تو لڑکی نظر آتی ہے ، دائیں بائیں چاروں طرف، حضرت تو نظر بچائے ہوئے چلے جاتے تھے ۔ حضرت وہاں فرماتے تھے میں تمہیں صرف یہ کہتا ہوں فرض واجب سنت ِ موکدہ ادا کرلومیں نہ تمہیں لمبے لمبے وظیفے بتاؤ ں گا ، نہ میں تمہیں لمبے لمبے تہجد بتاتا ہوں نہ میں تمہیں ذکر اذکار اور تلاوت کو کہتا ہوں ۔ کچھ مت کرو!!ایک کام کرلواپنی نگاہ کی اِس جزیرے میں حفاظت کرلو تو دنیا کے تمام اہل اللہ سے بڑھ کر ولایت نصیب ہوگی۔صرف نگاہ کی حفاظت سےکیونکہ اِس سے دل کا خون ہوتا ہے ، یہی حضرت والا کا مشن تھا ۔

۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries