مجلس۲۳ فروری۲۰۱۴ء شریعت کی باتیں محبت سے کرنا یہی طریقت ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

  الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے۔ شروع میں مولانا ابراہیم کشمیری صاحب نےمرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم   کے  اشعار  اپنی بہت ہی عمدہ آواز میں  سنا ،درمیان درمیان میں حضرت والا  اشعار کی تشریح  میں بہت ہی مفید ملفوظات ارشاد فرماتے جاتے تھے ، اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے۔۔یوں سواگھنٹے  پر مشتمل  پرنور مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

فرمایا: توبہ کے آسرے پر گنا ہ نہ کرو!!!

فرمایا: اہل اللہ کی شانِ اصلاح

فرمایا:اہل اللہ کی صحبت سے گناہ چھوڑنے نہیں پڑتے ، خود چھوٹ جاتے ہیں۔

فرمایا:صحبت اہل کیمیا ہے!!

فرمایا:شیخ سےنفع کا مدار مناسبت پر ہے!!

نہایت درد سے فرمایا: گناہ نہیں چھوڑتے تو اللہ کو کیوں چھوڑتے ہو!!!

احکامِ شریعت کو محبت سے ادا کرنایہی طریقت ہے!!

شریعت اورطریقت کو الگ کرنے والا گمراہ ہے!!!

اللہ والوں کو اللہ کے پاس ہی سکون ملتا ہے!!۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries