مجلس۲۴ فروری۲۰۱۴ء حضرت والا کا دردِ محبت نایاب تھا!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے۔ شروع میں جناب قاری عبد اللہ صاحب نے تلاوتِ قرآن پاک فرمائی ، حضرت والا نے بہت تعریف فرمائی کہ قاری صاحب نے بہت ہی عمدہ انداز سے قواعدِ تجوید کی رعائت کے ساتھ تلاوت فرمائی ، صرف اچھی آواز میں لے کے ساتھ پڑھنا جیسا کہ قراء  کر رہے ہیں لہک لہک کے قواعد کے خلاف  پڑھتے ہیں ، قرات اِس کا نام ہے کہ صحیح مخارج سے الفاظ ادا ہوں تجوید کے ساتھ چاہے سادہ ہی پڑھے۔پھر جناب قاری صاحب سے حضرت والا نے فرمایا کہ اب اشعار بھی سنائیے، قاری صاحب نے مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے  بہت قدیم اشعار سنائے ،درمیان درمیان میں حضرت والا  اشعار کی تشریح  میں بہت ہی مفید ملفوظات ارشاد فرماتے جاتے تھے ، اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی  تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے۔۔یوں سواگھنٹے  پر مشتمل  پرنور مجلس اختتام پذیر ہوئی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries