مجلس۲ مارچ۲۰۱۴ء صحبتِ اہل اللہ فرضِ عین ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

:آج کی مجلس بہت خاص تھی، مولانا ابراہیم کشمیری صاحب کی درخواست پر حضرت اقدس  دامت برکاتہم نے حضرت والا  رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار جن کا عنوان  ( پھر نعرہ ٔمستانہ ۔۔۔)تھا، ، جیسے ہی حضرت والا  نے اشعار اپنی آواز ِ مبارک میں پڑھنا شروع کئے تمام حاضرین ِ مجلس نے بلند آواز میں ماشاء اللہ کہا !! ،  اور یہ بھی فرمایا کہ میں یہ اشعار حضرت والا کے سامنے سناتا تھا تو حضرت بہت خوش ہوتے تھے، آج مولانا کی درخواست پر سنانا رہا ہوں!! حضرت اشعار پڑھتے جاتے تھے ۔۔تمام حاضرین ِ مجلس درد بھرے اشعار درد بھری آواز سن کر بہت مست و شاداں تھے ،حضرت والا نور اللہ مرقدہ کی مجلس یاد   تازہ ہوگئی ۔ درمیان درمیان حضرت اقدس صدیق زمانہ قلندرِ وقت حضرت میر صاحب دامت برکاتہم اشعار کی تشریح بھی فرماتے جاتے تھے ، تقریباً۳۰ منٹ تک یہ  مجلس ان درد بھری اشعار پر مشتمل رہی ۔   اشعار کے اختتام پر فرمایا :  اشعار پڑھنے میں آج مجھے بھی مزہ آگیا، حضرت کی یاد تازہ ہوگئی!! پھر جناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ سے ملفوظات  پڑھنے کو فرمایا، یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے۔ یہ یادگار مجلس  ا گھنٹےپر مشتمل تھی ۔

۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries