مجلس۴ مارچ۲۰۱۴ء شرعی  پردے کا خاص اہتمام رکھو!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

:حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے۔ابتداء میں جناب تائب  صاحب نے اپنے بہت عمدہ  اشعار سنائے، ۔ اس کے بعد ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا عاشقانہ تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  تقریباًایک گھنٹے پر مشتمل یہ مجلس اختتام کو پہنچی

فرمایا : ایک بات یاد آگئی کہ لعن اللہ ناظر ہ  و المنظور الیہ   کہ دیکھنے والے اور دیکھانے والے پر لعنت ہے اللہ تعالیٰ کی ۔ اللہ اُس پر لعنت فرمائے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بد دعا ہے ۔ تو بعض لوگ شرعی پردہ  کرتے ہیں سلسلے سے تعلق رکھتے ہیں اُن سے پوچھا کہ آپ پردہ کرتے ہیں ؟ تو کہا جی ہاں ! پردہ کرتا ہوں، عورتوں کے سامنے تو نہیں جاتے تو کہتے ہیں نہیں !عورتیں آجاتی ہیں میں نگاہیں نیچی رکھتا ہوں دیکھتا نہیں ہوں ۔ تو آپ کو نہیں دیکھ رہے وہ تو آپ کو دیکھ رہی ہیں تو دوسرا جو جز ہے منظور ہ الیہ اُس کی لعنت میں تو آرہے ہیں کہ اپنے آپ کو دیکھارہے ہیں اُ س لعنت سے کیسے بچوں گے  جب تک کہ چہرہ اور نظر آپ سے پوشیدہ ہو اور آپ کا اُس سے پوشیدہ ہو اس لئے  اس کا خیا ل بہت رکھنا ضرور ی ہے کہ صحیح معنوں میں پردہ کریں ! عورت مرد کے سامنے چلی جائے ، اورعورت  نگاہیں نیچی کرلے  کہ میں دیکھ نہیں رہی تو دیکھنے کی لعنت تو بچ گئی لیکن دیکھانے والی لعنت تو پڑ گئی ۔

اس لئےپردے کا خاص اہتمام اس زمانے میں کرنا چاہیے ورنہ جو کچھ کیا ہوا ہے جوکچھ نوافل ذکر و تلاوت ، اللہ کے راستے کی قربانیاں ہیں ، عبادتیں  ہیں سب ضائع ہوجاتی ہیں ۔

حضرت والا فرماتے تھے کوئی آدمی حج اور عمرہ کرتا ہے اور ایک نظر خراب کرلیتا ہے سارا عمر ے اور حج کا نو ر ایک ہی نظر میں ضائع ہوجاتا ہے ، اس لئے وہاں کے جانے والوں کے لئے حضرت والا یہ خاص تاکید فرماتے تھے کہ بین الاقوامی حسن وہاں جمع ہوتا ہے وہاں بس ایک ہی کام کرلو، جو کچھ حج و عمرے کے ارکان ہیں وہ ادا کرو لیکن نگاہوں کی حفاظت کرو، کسی نامحرم عورت کو نہ دیکھوتو انشاءاللہ تعالیٰ وہ نور جمع رہے گا ورنہ سب خالی ہوکر آجاؤں گے۔ یہاں سے گئے کما اور وہیں ضائع کردیا!

 عجیب عجیب مراقبے حضرت نے وہاں کے لئے بتائے تھے، حرم شریف مکے شریف میں جب ہو اور وہاں کوئی عورتیں جمع ہوں اور دل اُن کو دیکھنے کو چاہے تو اپنے دل سے کہوں کہ یہ عورت جو ہے یہ تیری ماں سے زیادہ محترم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی مہمان ہے ! اور کوئی اپنی ماں سے بد نگاہی کرسکتا ہے !  اللہ کی مہمان ہے اُس سے بھی زیادہ مکرم اور محترم ہے ، اسی طرح کوئی لڑکا بے ریش والا  یا ریش والا بھی ہو اُس کے اوپر کشش محسوس ہوتی ہو تو حضرت نے فرمایا تھا کہ یہ کروکہ اللہ کا مہمان ہے اور تمہارے باپ سے زیادہ محترم ہے ، اس لئے انشاء اللہ بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ لوگ آکر حضرت کو بتاتے تھے کہ اِس مراقبے سے اتنا فائدہ ہوا کہ ایک نظر بھی خراب نہیں ہوئی۔

اِسی طرح مدینہ منورہ میں جاؤ ، وہاں کوئی حسین سامنے آئےتو سوچوں کہ یہ اللہ کی بھی مہمان ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی مہمان ہے ، دونوں کی مہمان ہیں اور ہمارے ماں باپ سے زیادہ محترم ہے ، انشاء اللہ پھر نگاہ بچانے میں آسانی ہوجائے گی۔

عمرہ اور حج پر جو جاتے ہیں اور اِس زمانے میں خصوصاً جا رہے ہیں اِس چیز کا خاص اہتمام کریں اللہ ہم سب کو توفیق دے۔ حضرت فرماتے تھے جو وہاں اپنی نظر کی حفا ظت کر لے گاتو اُس کو اپنے ملک میں بھی اللہ تعالیٰ تقویٰ عطا فرمادیں گے کہ ہمارے شہر کا اِس سے احترام کیا لہٰذا اِس کے ملک میں بھی اِس کو دے دو، یہاں بھی پھر وہ بدنظری چھوڑ دے گا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries