مجلس۵ مارچ۲۰۱۴ء عارفانہ شاعری اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے۔جناب اثر صاحب حاضر خدمت تھے ، حضرت نے ان کا تعارف کروایا اور اشعار سنا نے کا فرمایا۔ابتداء میں جناب اثر صاحب نے اپنے کئی پرانے اور  تازہ اشعار سنائے۔ جن کی حضرت والا نے بہت تعریف فرمائی اور بار بار اشعار سنے اور فرمایا یہ شاعری اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے اس کے بعد ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا عاشقانہ تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  تقریباًایک گھنٹے پر مشتمل یہ مجلس اختتام کو پہنچی۔۔۔۔۔۔

 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries