مجلس۶ مارچ۲۰۱۴ء محبت بھی اللہ کے لئے بغض بھی اللہ کے لئے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔ شروع میں جناب اظہر صاحب نے اپنے تازہ اشعار حضرت والا کی محبت میں پڑھ کر سنائے، اشعار کے بعد حضرت والا نے اپنے تاثرات کا اظہار فرمایا ۔ بعد ازاں مولانا ابراہیم کشمیر ی صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار اپنی پرسوز آواز میں پڑھے، درمیان درمیان میں حضرت والا اشعار کی تشریح بھی فرماتے جاتے تھے ، تقریباً ۴۰ منٹ تک یہ سلسلہ جاری رہا ، اس لئے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔ درمیان درمیان بہت ہی نایاب اور مفید ملفوظات ارشاد فرماتے رہے تقریباً۵۸منٹ تک  ملفوظات پڑھے گئے۔   یوں یہ مجلس اختتام کو پہنچی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries