مجلس۸ مارچ۲۰۱۴ء اہل اللہ کی زیارت و صحبت جنت سے بھی افضل ہے! | ||
اہل اللہ کی زیارت اور صحبت جنت سے بھی افضل ہے۔۔۔۔ جنت مکان ہے اورحضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے اہل اللہ اُس کے مکین ہیں اور مکین مکان سے افضل ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ زریں ملفوظ۔۔۔ سب سے بڑی نعمت اہل اللہ کے دل میں ہے وہ ہے اللہ، اُس کے مقابلے میں کوئی چیز نہیں آسکتی، اس لئے وہ کسی صورت بکتے نہیں ہیں۔۔ اللہ والوں کا کیف لافانی ہے۔۔۔ اللہ تعالی کی محبت کا نشہ ایسا تیز ہے کہ یہ تلواروں سے بھی نہیں اُترتا۔۔۔۔ شیخ کی ضرورت و اہمیت۔۔ اہل اللہ کی صحبت کے بغیر کام نہیں بنتا۔۔۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا فتوی: اس زمانے میں صحبت اہل اللہ فرض عین ہے۔۔۔ باطل باطل ہے ۔۔۔۔ اور حق حق ہے۔۔۔۔ اہل اللہ کی صحبت بہت بڑی نعمت ہے۔۔۔ ایک صاحب کے گھر حضرت والا ناشتے پر تشریف لے گئے وہاں ایک گمراہ شخص کی کتاب رکھی تھی، ایمان افروز واقعہ اور حضرت والا رحمہ اللہ کی غیرت ایمان کا عجیب بیان۔۔۔ جن پر اللہ تعالی کا فضل خاص ہوتا ہے وہی اللہ والوں سے تعلق کرتے ہیں۔۔۔۔ ہمارے اکابر تو امام رازی وغزالی رحمہ اللہ سے بھی آگے بڑھ گئے۔۔۔ شیخ کا ادب اور فنائیت کی اہمیت۔۔۔ بغیر صحبت اہل اللہ کے اخلاص ملنا ناممکن ہے۔۔۔ اللہ والے دلوں کے حکمران ہوتے ہیں۔۔۔ شیخ کے سامنے خود کو فنا کردو۔۔۔ پہلے فنا فی الشیخ ہوتا ہے پھر فنا فی الرسول پھر فنا فی اللہ ہوجاتا ہے۔۔۔ شیخ سے بقدر حسن ظن فائدہ ہوتا ہے۔۔۔ اہل اللہ کو ستانے پر بہت بڑی وعید ہے۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔ آخر میں درد بھری دُعا فرمائی اور دُعا کے بعد بھی کافی دیر تک ارشادات عالیہ سے نوازتے رہے۔۔۔ آج کی مجلس جو ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل تھی اختتام کو پہنچی۔ | ||