مجلس۹ مارچ۲۰۱۴ء روحِ بندگی،مقصودِ ہستی اللہ پر فدا ہونا ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:آج کی مجلس صرف اشعار و تشریح پر مشتمل تھی  ابتدا ء میں حضرت والا کے تشریف آوری میں تاخیرتھی اس لئے مولانا ابراہیم کشمیری  صاحب نے  حضرت کے حکم سے حضرت والا رحمہ اللہ کے منقبتِ صحابہ کرام رضوا ن اللہ علیہم اجمعین پر مشتمل حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار سنانے شروع کیے ۔ تھوڑی دیر میں حضرت والا تشریف لے آئے اور مولانا ابراہیم کشمیری صاحب کو اشعار جاری رکھنے کو فرمایا اور اشعارکے  درمیان درمیان بہت ہی نایات اور مفید تشریحات ارشاد فرماتے رہے۔ تقریباً ۱ گھنٹے تک یہ سلسلہ رہا ، مجلس کے اختتام کے بعدچند ملفوظات بھی ارشاد فرمائے ۔ بالکل آخر میں حضرت عبد اللہ فیروز میمن (خلیفہ حضرت والا رحمہ اللہ) کا فون آیا   جو  اِن دنوں سعودی عرب میں دینی سفر پر ہیں۔ حضرت والا سے دعاؤں کا کہا  اور چند منٹ بات ہوئی  اس کے بعد یہ  پرنور مجلس جو تقریباً سوا گھنٹے پر مشتمل تھی اختتام پذیر ہوئی۔۔۔۔


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries