مجلس۱۰ مارچ۲۰۱۴ء نگاہ بچالواور مولیٰ کو اپنے دل میں پا لو!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔ مولانا ابراہیم کشمیر ی صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار اپنی پرسوز آواز میں پڑھے، درمیان درمیان میں حضرت والا اشعار کی تشریح بھی فرماتے رہے ، تقریباً ۴۵ منٹ تک یہ سلسلہ جاری رہا ، اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔ درمیان درمیان ملفوظات کی تشریح بھی  ارشاد فرماتے رہے ۔ تقریباًایک گھنٹے   تک یہ پرنور مجلس جاری رہی

ارشاد فرمایا: کسی کو خبر نہیں کہ اللہ کے راستے میں مجاہدہ کرنے سے ،غم اُٹھانےسے دل پر کیا گزرتی ہے ، کوئی سمجھنے والا اس زمانے میں کہاں ہے، عام آدمی کہاں سمجھ سکتا ہےاس لئے اے اللہ  آپ کو  ہی میں اپنا غم کہتا ہوں اور آپ ہی کو میں اپنی داستانِ دل سناتا ہوں اورآپ  ہی میرےدل کا درد و غم اور زخم جگر کو دیکھ رہے ہیں  اور آپ ہی اِس کے قدردان ہیں ، دنیا والے تو  بے وفا ہیں اگر اِن سے وفا داری بھی میں کروں 

یہ دنیا والے تو بے وفا ہیں وفا کی قیمت سے بےخبر ہیں

یعنی دنیا والوں میں نے اگر دل دے بھی دیاتو یہ جانتے ہی نہیں کہ وفاکیا چیز ہے یہ تو اپنی نفس پرستی اور اپنی خواہش پورا کرنے سےمحبت کرتے ہیں ، اپنے نفس سے محبت کرتے ہیں ، وہ تو وفا کی قیمت کو ، وفا کے نام کو بھی نہیں جانتے کہ وفا ہےکیا چیز ، وفاداری تو وہی ہے کہ آدمی اپنی جان کو قربان کردےمحبوب کی مرضی پہ، لیکن وہ محبوب کی مرضی پر کہاں قربان کرتے ہیں وہ تو اپنے نفس کی خواہش پر اپنے کو قربان کرتے ہیں ، اس لئے وہ سب کے سب بےوفا ہیں۔

وفا داری یہ ہے کہ اپنی حرام آرزؤں کا خون کرے

حسن مجازی سے دور رہو اور اللہ والوں کے در پر پڑے رہو

وفا داری یہ ہے کہ اپنی حرام آرزؤں کا خون کرے

حسن مجازی سے دور رہوا اور اللہ والوں کے در پر پڑے رہو

اہل دل صرف اللہ والے ہیں

اہل دل وہی ہیں جو دل پیدا کرنے والے پر اپنادل فدا کرتے ہیں

آنکھوں سے ، جسم سےاور دل سے حسینوں سے دور رہو

جو حسینوں سے جدا ہوتا ہے اُسے اللہ مل جاتا ہے

ہر طرح کے بتوں کو دل سے نکال دو

حسینوں سے دوری  سے اللہ کی حضوری ملتی ہے

حضرت والا رحمہ اللہ پوری زندگی کا مشن تھا کہ صرف نگاہ  بچا لو اور اپنے  مولیٰ  کو دل میں پا لو!

اس زمانے میں سب سے بڑا مجاہدہ نظرکی حفاظت ہے!

اللہ کی حضوری اہل اللہ حضور ی سے حاصل ہوتی ہے۔۔۔۔


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries