مجلس۱۱ مارچ۲۰۱۴ء حرام تقاضوں کو کچلنے سے اللہ ملتا ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:حضرت والا کی آمد میں کچھ تاخیر تھی حضرت والا نے پیغام بھجوایا کہ  جنا ب تائب صاحب اپنےاشعارسنائیں ، چند ساعتوں کے بعد اطلاع آئی کہ ہمارے پیارے شیخ و مرشد صدیق زمانہ  حضرت والا  دامت برکاتہم مجلس میں تشریف لارہے ہیں۔حضرت والا دامت برکاتہم سہارے سے اپنی نشست پر تشریف فرما ہوئے اور تائب صاحب نے اشعار سنانے شروع کیے، حضرت والا دامت برکاتہم نے تائب صاحب کے اشعار بہت پسند فرمائے  اور کئی اشعار کی تشریح بھی فرمائی تقریباً آدھا گھنٹے تک یہ سلسلہ رہا ، اس کے بعدجناب ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ  سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔ درمیان درمیان حضرت والا  ملفوظات کی تشریح بھی  ارشاد فرماتے رہے ۔ تقریباً۵۳ منٹ بعد یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

فرمایا: ساری قیدوں سے آزاد ہو کر اللہ کی قید میں آجاؤ

فرمایا:جواللہ کے در کا فقیر ہوتا ہے وہ شاہوں کو خاطر میں نہیں لاتا

فرمایا:ہر دل میں اللہ کی محبت چھپی ہوئی ہے لیکن وہ جاگتی ہےاہل دل کی صحبت سے

فرمایا:جو شیخ کے در پر پہنچ گیا گویا وہ زمین سے آسمان تک پہنچ گیا

سب سے بڑی منزل  اللہ کے قرب کی ہے

اللہ کے راستے کا ایک کانٹاسارے عالم کے پھولوں سے افضل ہے

اللہ کا غم نڈھال نہیں کرتا بلکہ ہزار شباب عطا ہوتا ہے

جس کو اہل اللہ سے محبت نہیں ہوتی وہ بہت خطرے میں ہے

اللہ والوں کی صحبت سے حسن خاتمہ نصیب ہوتا ہے

حرام تقاضوں کو کچلنے سے اللہ ملتا ہے

حضرت  والا رحمہ اللہ غرق فی المحبت تھے

حضرت  والا  کا  درد محبت عظیم الشان  تھا۔۔۔۔


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries