مجلس۱۲ مارچ۲۰۱۴ء اللہ والو ں کی دنیا بھی دین بن جاتی ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے آج کی مجلس صرف اشعار و تشریح پر مشتمل تھی  مولانا ابراہیم کشمیر ی صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار اپنی پرسوز آواز میں پڑھے، درمیان درمیان میں حضرت والا اشعار کی تشریح بھی فرماتے رہے۔ تقریباًایک گھنٹہ ۱۰ منٹ یہ پرنور مجلس جاری رہی۔

فرمایا: دل کا  سکون صرف اللہ کے ذکر میں ہے

فرمایا: جو دنیا اللہ کے ذکر کے ساتھ ہو گی وہ دنیا بھی دین ہو جائے گی

فرمایا:اللہ والو ں کی دنیا بھی دین بن جاتی ہے

فرمایا: غیر کو دل دینے سے دل بے چین ہوجاتا ہے

فرمایا:ہر لمحہ چین صرف اللہ والوں کو حاصل ہے

فرمایا:اللہ والوں کی روح تک غم نہیں پہنچ سکتا

فرمایا: اللہ والوں کا دل غم پروف ہوتا ہے، غم باہر باہر رہتا ہے

فرمایا: اللہ کی ناراضگی سے بچنے میں جو غم آتا ہےوہ دل کو مست کردیتا ہے۔

فرمایا:توفیق ِ توبہ جذبِ الٰہی کی علامت ہے

فرمایا: اللہ کی محبت کا درد  ، دونوں جہاں سے بڑھ کرہے

فرمایا: مومن کا مقصود صرف اللہ کی رضا ہے

فرمایا: اللہ تعالیٰ کی ناراضگی دوزخ سے بڑھ کر ہے

فرمایا: اللہ والے عاشقِ ذاتِ حق ہیں

فرمایا: حضرت والا رحمہ اللہ کا اندازِ تبلیغ بہت محبت بھرا ہوتا تھا

فرمایا: حضرت والا رحمہ اللہ سراپا محبت تھے

فرمایا:وہ گناہ گار مبارک ہے جو اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوجائے

فرمایا: اللہ تعالیٰ کی محبت کا احاطہ الفاظ نہیں کرسکتے

فرمایا: گناہوں پر ندامت سے اللہ کی رحمت کو پیار آتا ہے

فرمایا: توفیق توبہ اللہ کی طرف سے آسمان سے آتی ہے ، یہ ہمارے بس میں نہیں !

فرمایا: توبہ کے سہارے گناہ نہ کرو

فرمایا: بغیر صحبتِ اہل اللہ کوئی ولی نہیں ہوا

فرمایا:اِس زمانے میں صحبتِ اہل فرض عین ہے

فرمایا: دنیا میں تو فراق بھی ہے لیکن جنت میں وصال ہی وصال ہے

فرمایا: شیخ کی محبت تو ایسی ہے کہ حوروں کو بھی بھول  جاؤ گے۔


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries