مجلس۱۴ مارچ۲۰۱۴ء درد بھری مجلسِ تائب!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: الحمدللہ حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز تھے، جناب تائب صاحب حاضرِ خدمت تھے، حضرت والا نے تائب صاحب کو اشعارسنانے کا فرمایا تائب صاحب نے حضرت والا مرشدی و مولائی  شیخ العرب العجم عارف باللہ مجد د زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی محبت میں کہے گئے اشعار سنانے شروع کیے، پرسوز آواز، پردرد اشعار، حضرت والا کی یاد اِن سب چیزوں نے مل کر آج کی مجلس کو یادگار بنادیا، جناب تائب صاحب اشعار پڑھتے جاتے تھے اور روتے جاتے تھے، حضرت والا پر بھی گریہ طاری تھا اور حاضرینِ مجلس بھی ان اشعار میں پنہاں محبتِ شیخ اور یادِ شیخ کو محسوس کرکے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی پرنور ہستی کے تصور میں ڈوب گئے اور آنکھیں پُرنم ہوگئیں۔۔۔ درد بھرے اشعار کے بعد حضرت والا نے جناب ممتاز کو ملفوظات پڑھنےکو فرمایا آخر تک یہی سلسلہ رہا

نوٹ: آج کی مجلس چند تیکنیکی وجوہات کی وجہ سے مکمل اور صحیح طور پر ریکارڈ نہیں ہوسکی۔۔۔۔


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries