مجلس۱۸ مارچ۲۰۱۴ء حرام تقاضوں کو دبانے سے خدا ملتا ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے، ابتداء میں جناب تائب صاحب نے اپنے بہت ہی عمدہ اشعار سنائے جس کوسب نے پسند فرمایا اور خوب داد دی، خود حضرت والا بھی بہت خوش ہوئے اور اشعار کے مضمون سے متعلق ارشادات بھی فرمائے۔۔ پھر بات سے بات نکلتی ہوئی حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے تذکرے تک جا پہنچی اور حضرت کا محبوب مشغلہ شروع ہوگیا پھر تو حضرت نے حضرت والا رحمۃ اللہ کے حالاتِ زندگی، مجاہدات، تقوی، مجددانہ کارنامے کو تذکرہ فرمانا شروع کردیا اور کافی دیر تک یہی سلسلہ رہا، کیوں کہ جب محبوب کا تذکرہ چھڑ جائے تو طول پکڑ ہی جاتا ہے خیر اس کے  بعد جناب  ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔ کچھ دیر ملفوظات سنائے گئے پھر کسی بات پر شیخِ محبوب کا تذکرہ فرمانا شروع کردیا اور آخر تک یہی جاری رہا۔

اہم ارشادات:

مسلمان کا کوئی عمل عبادت سے خالی نہیں۔

فرمایا: ہم سب اللہ کے فقیر ہیں

فرمایا: دل کو توڑ لو لیکن اللہ کے قانون کو نہ توڑو

فرمایا:اللہ والے ہر حال میں اللہ کو خوش رکھتے ہیں

فرمایا: گناہوں کے تقاضوں سے پریشان نہ ہونا چاہیے

فرمایا: حرام تقاضوں کو دبانے سے خدا ملتا ہے

فرمایا: حضرت والا رحمہ اللہ اِس صدی کے مجدد تھے

فرمایا: حضرت والا فرماتے تھے کہ مجھے جو کچھ ملا ہے نظر کی حفاظت سے ملا ہے

فرمایا: دین تو بہت آسان ہے، اللہ کو پانا کچھ مشکل نہیں۔ بس کام نہ کرویعنی گناہ نہ کرواور اللہ کو لے لو

فرمایا: جتنے اِس زمانے کے اللہ والے تھے اُن کو حضرت والا سے محبت تھی

فرمایا: حضرت والا جیسے صاحبِ نسبت اور غرق فی المحبت اُمت کو خال خال ہوئے ہیں

فرمایا: صحابہ کرام رضوان اللہ علہیم اجمعین پر اعتراض  نعوذ باللہ دراصل حضور صلی اللہ علیہ وسلم  پر اعتراض ہے۔

فرمایا: جنت سے بڑھ کر شیخ کی ملاقات ہے


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries