مجلس۱۹ مارچ۲۰۱۴ء ہر نفس باخدا رہنا ہی عشقِ کامل ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے، آج  کی مجلس صرف اشعار و تشریح پر مشتمل تھی۔مولانا ابراہیم کشمیری نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار سنائے جس کی عاشقانہ تشریح حضرت والا فرماتے رہے آخر تک یہی سلسلہ رہا

اہم ارشادات:

سب سے بڑی سنت تقوی یعنی گناہوں سے بچنا ہے

ہمارے بزرگوں کی ہر سانس سنت کے مطابق تھی

شیخ کی صحبت کا کامل فائدہ گناہوں سے بچنے اور ذکر اللہ کرنے سے ہوگا

عشقِ کامل کی علامت یہ ہے کہ اللہ کی ناراضگی اُس کے لئے موت سے بڑھ کر ہو

ہر نفس باخدا رہنا یہی عشقِ کامل ہے

اللہ والے دل کا رُخ غیر اللہ سے موڑ کر اللہ کی طرف موڑتے رہتے ہیں

اللہ کے راستے میں صرف نفس کی حرام خوشیاں حائل ہیں۔

اللہ تعالی کی مرضی یہی ہے کہ اپنے نفس کو مٹا دو

جتنا نفس مٹنا جائے گا اُتنا دل نور سے بھرتا جائے گا

اللہ کے فضل سے صرف ایک پل میں اللہ والا ہو جاتا ہے۔۔۔ اللہ کے فضل کو مانگا کرو

جو نفس کو مٹا دیتا ہے اُسے اللہ مل جاتا ہے

اگر کوئی باخدا ہونا چاہتا ہے تو وہ پہلے اللہ والوں کا عاشق ہوجائے

اگر خدا کو چاہتے ہو تو پہلے نیک بندوں کو چاہو

بغیر اللہ والوں کے تم باخدا نہیں ہوسکتے

ابرار بندوں کی تعریف کہ وہ چیونٹیوں کو بھی تکلیف نہیں دیتے اور کبھی شر برائی پہ راضی نہیں ہوتے


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries