اتوارمجلسِ خاص۲۳ مارچ۲۰۱۴ء مجلسِ کامل الہ آبادی!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: ۔ آج اعلان کے مطابق مجلسِ حضرتِ کامل الہ آبادی دامت برکاتہم ہونا تھی۔۔۔ شروع میں اُن کی آمد میں تاخیر تھی تو حضرت والا نے اپنے کمرے سے پیغام بھجوایا کہ پہلے جناب تائب صاحب کو کہیں کہ اپنے اشعار سنائیے جب تک کہ کامل صاحب تشریف لے آئیں گے۔۔۔ جناب تائب صاحب نے ابھی چند ہی اشعار سنائے تھے کہ جناب حضرت کامل الہ آبادی دامت برکاتہم تشریف لے آئے، کچھ دیر کے بعد حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے۔۔ اور پہلے کامل صاحب کا تعارف کروایا اور فرمایا  آج تو مجلسِ کامل ہوگی جن کومولانا شاہ ابرار الحق صاحب جب اِن کی مجلس ہوتی تھی تو فرماتے تھے کہ آج مجلسِ کامل ہوگی یہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق ہردوئی رحمہ اللہ کے خلیفہ بھی ہیں اور حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے بہت محبوب خادمِ تھے پوری زندگی لگا دی، اُس سے پہلے مولانا شاہ وصی اللہ صاحب کے خادم رہے۔حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب کے واقعات بھی بہت پُرلطف سناتے ہیں، بہت لطف آتا ہے، بہت محبت بڑھتی ہےوہ بھی انشاء اللہ سنائیں گے اور فرمایا یہ اشعار خالی نہیں ہیں یہ وعظ ہے۔

اس کے بعد جناب کامل صاحب نے اپنے اشعار کا سلسلہ شروع کیا اور تقریباً ۱ گھنٹہ ۲۰ منٹ تک اشعار اور مولانا شاہ محمد احمد صاحب کے واقعات سناتے رہے، تمام حاضرینِ مجلس اور خود حضرت والا بہت محظوظ ہوئے۔


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries