مجلس۲۳ مارچ۲۰۱۴ء اللہ والوں کی صحبت کی اہمیت!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: ۔آج مجلس کچھ تاخیر سے شروع ہوئی، حضرت والا اپنے کمرۂ مبارک سے باہر تشریف لائے اور حاضرین مجلس کو سلام فرمایا، اس کے بعد جناب اظہر صاحب کو اشعار سنانے کا فرمایا اور ساتھ ہی اُن کو نصیحت بھی فرمائی۔ جناب اظہر صاحب نے حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کی محبت میں اپنے تازہ اشعار سنائے۔۔۔ اشعار حضرت والا نے بہت پسند فرمائے خصوصاً مقطع کا شعر دوبارہ پڑھنے کو فرمایا۔ اشعار کے بعد نہایت فنائیت سے اپنے تاثرات کا اظہار فرمایا۔ اس کے بعد جناب ممتاز صاحب کو ملفوظات پڑھنے  نے کتاب آفتاب نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے، درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی تشریح بھی فرماتے رہے

اہم ارشادات:

اللہ والوں کی صحبت کی اہمیت۔۔۔۔ حضرت والا رحمہ اللہ کے الہامی علوم

صحبتِ اہل اللہ کی اہمیت علمِ دین سے بھی زیادہ ہے

علم اگر صحبت کے ساتھ ہو تو ۔۔۔ نور علی نور ۔۔۔ ایک علم کا نور ایک صحبت کا نور

علم حضرت والا کی معیت ایک نعمتِ عُظمہ تھی بدونِ استحقاق عطا فرمائی

میراث کا مسئلہ، تصویر کی حُرمت ۔۔۔ حضرت والا کے الہامی علوم

حضرت والا کو اللہ کے بندوں سے بہت محبت تھی

حضرت والا سوچ کر بیان نہیں کرتے تھے بلکہ الہامی الفاظ عطا ہوتے تھے اور روانی سے ارشاد فرماتے چلے جاتے تھے

دشمنوں، کافروں کا حصہ بدمعاشیاں کرنا ہی ہے۔۔۔اِن قوموں پر عذاب اُن کی گناہوں کی وجہ سے آیا تھا

جو اللہ کی رحمت کے سائے میں ہو اُس کو نفس ڈس نہیں سکتا

حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس ایسے ایسے پریشان لوگ آئے جو خودکشی کرنے والے تھے لیکن حضرت والا کی صحبت سے وہ لوگ بالکل ٹھیک ہوکر گئے۔۔۔ آزاد کشمیر کا واقعہ

حضرت والا جانتے ہی تھے کہ دنیا کس چیز کا نام ہے

حضرت والا دنیا کی آرائش اور زیبائش سے بے نیاز تھے

حضرت  تھانوی رحمہ اللہ کا ارشاد: شیخ جو ہے وہ اچھے لباس میں رہے

حضرت والا رحمہ اللہ کے حالاتِ رفیعہ اور نایاب واقعات ارشاد فرمائے۔


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries