مجلس۲۸ مارچ۲۰۱۴ء شیخ کی نظر کا فیض!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: ۔حضرت والا اپنے کمرۂ مبارک سے باہر تشریف لائے اور حاضرین مجلس کو سلام فرمایا،۔۔۔ جناب تائب صاحب حاضرِ خدمت تھے اِن کو اشعار سنانے کو فرمایا۔۔۔۔تائب صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کی محبت میں کہے گئے اپنے پردرد اشعار بہت عمدگی سے سنائے۔۔ حضرت والا نے بہت پسند فرمائے۔۔ کئی اشعار کی خود تشریح بھی فرمائی ۔۔ بعد ازاں جناب ممتاز صاحب ک ملفوظات پڑھنے کا فرمایا انہوں نے کتاب آفتاب نسبت مع اللہ سے چند ملفوظات پڑھے، درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی تشریح بھی فرماتے رہے۔۔۔ آخر تک یہ سلسلہ رہا۔۔

جناب تائب صاحب کے اشعار کی تشریح میں فرمایا:

اللہ کے راستے کا درد آپ کی صحبت نے دیا۔۔۔اسی درد سے خود دوا مل جائے۔۔۔

اللہ تعالیٰ سے غفلت کا نام دنیا ہے۔۔۔ اگر دنیا اللہ سے غافل نہیں کرتی تو وہ دنیا نہیں ہے

دنیا کا بڑا سے بڑا ضرر خرید لو لیکن دین کا ایک ذرہ برابر ضرر نہ آنے دو

شیخ کی برکت سے دل میں اللہ کی یاد پیدا ہوجاتی ہے

حضر ت والا کے حسن ظاہری و باطنی کی برکت سے یہ حوصلہ عطا ہوا ہے کہ دنیا کی لعن طعن مجھے تنگ نہیں کرتی

شیخ کی نظر کا فیض ہے کہ جو جان پہلے اللہ کی محبت سے آشنا نہیں تھی وہ اپنی ظاہری خوشیوں کو ہی سب کچھ سمجھتی تھی ۔۔ یہ ادنی سا فیض ہے کہ اللہ کی محبت سے آشنا ہوگیا۔۔۔۔ہماری یہ سوختہ جانی شیخ کی نظر کا فیض ہے

حضرت والا کی خانقاہ کی برکات۔۔ حضرت والا کے پاس آنے والوں کو یوں محسوس ہوتا تھا کہ وہ جنت میں آگئے ہیں ایسا سکون ہوتا تھا ۔۔۔کوئی غم نہیں محسوس ہوتا تھا۔

شیخ کے پاس شرابِ محبتِ الہیہ بھی ملتی ہے اور اس شراب کی پیاس بھی ملتی ہے!

شیخ کی صحبت سے قسمت بنتی ہے۔۔ 

ملفوظات کی تشریحات میں فرمایا:

کتاب آفتاب نسبت مع اللہ حضرت والا کی کتابوں کا نچوڑ ہے

نہایت فنائیت سے چند کلمات فرمائے

ثنائے خلق یعنی مخلوق کی تعریف۔۔ ربنا اٰتنا فی الدنیا کی ایک تفسیر ہے

شیخ کی دُعاوٗں کا صدقہ ہے کہ مخلوق کی تعریف پر شکر کرتا ہوں اور اپنے عیبوں پر بھی نظر رکھتا ہوں 

جتنا شیخ ذکر تلقین فرمائے اُس سے زیادہ نہ کرو۔۔۔ کم تو خود مرض کی وجہ سے کرسکتے ہو بعد میں اطلاع کردو۔۔ لیکن زیادہ شیخ کی اجازت سے کرو۔

ذکر اس لئے کروایا جاتا ہے کہ نور پیدا ہوجائے اور گناہ سےبچنا آسان ہوجائے

حضرت والا کا اجتہاد ۔۔۔ ذکر کی تعداد کم کروادی،ورنہ ڈپریشن پیدا ہوجائے گا۔۔۔ اس ضمن میں واقعات بیان فرمائے۔

شیخ جتنا ذکر بتا دے اُتنا ہی کرو بس اُسی سے اللہ سے پہنچ جائے گا۔ اس ضمن میں ایک صاحب کا حضرت والا رحمہ اللہ سے بیعت ہوجانے کا واقعہ بیان فرمایا۔

حضرت پیرانی صاحبہ اپنے وقت کی رابعہ بصریہ تھیں ۔۔۔ حضرت والا کے اخلاق اور برتاو اپنے اہلیہ صاحبہ سے۔۔۔ حضرت پیرانی صاحبہ کے کئی واقعات اس ضمن میں ارشاد فرمائے۔۔۔۔ حضرت والا رحمہ اللہ  نے عملاً اپنے گھر والوں سےحسنِ سلوک کر کے اپنے متعلقین کو نمونہ دیکھا دیا۔۔۔۔

۔۔۔۔


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries