مجلس۱اپریل۲۰۱۴ء ظاہری وباطنی دونوں گناہ چھوڑدو!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:آج مجلس تاخیر سے شروع ہوئی۔ حضرت والا اپنے کمرۂ مبارک سے باہر تشریف لائے اور حاضرین مجلس کو سلام فرمایا۔۔۔ جناب تائب صاحب دامت برکاتہم حاضرِ خدمت تھے حضرت والا نے اشعار سنانے کا فرمایا، انہوں نے بہت ہی عمدہ اشعار سنائے حضرت والا نے بہت تعریف فرمائی اور کئی اشعار بار بار سنے اور اُن کی تشریح بھی فرمائی۔۔ بعد ازاں جناب ممتاز صاحب کو ملفوظات پڑھنے کا فرمایا انہوں نے کتاب آفتاب نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھے، درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی تشریح بھی فرماتے رہے۔۔۔ آخر تک یہ سلسلہ رہا۔۔

اہم ارشادات:

جب ظاہر بنے گا تب باطن بنے گا۔  ۔ ۔ ۔ ظاہر کو سنوارے بغیر باطن نہیں بن سکتا۔

ظاہری اور باطنی گناہ دونوں چھوڑ دو۔

شیخ کے سامنے ہار جانے سے جیت کا نیا رُخ حاصل ہوتا ہے

اللہ کے عشق میں سب آپس میں شیر وشکر ہوتے ہیں۔۔۔ کیونکہ یہاں اللہ ہر ایک کو مل جاتا ہے اور وہ حسین ہر ایک کو مل نہیں سکتا!!

حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے: شیطان کی مردودیت کی وجہ یہ تھی کہ اس کو صحبتِ ملائکہ حاصل نہیں تھی، وہ اپنی عبادت میں لگا رہتا تھا، اس کو نیک صحبت حاصل نہیں تھی، اس لئے مردود ہوا۔

صُحبتِ شیخ سےکامل تقویٰ حاصل ہوتا ہے!

حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی رحمہ اللہ  کی ایک خوبی بیان فرمائی کہ اُن کو غصہ نہیں آتا تھا اس لئے وہ بہترین مُناظِر تھے!! اور ایک دلچسپ واقعہ بیان فرمایا!

جو دین کے اندر اضافہ کرتے ہیں یہ بدعت ہے۔

بعض وقت شیخ اپنے مقام اور مصلحت سے کوئی کام کرتا ہے اس لئے ہرشخص اُس کی نقل نہ کرے

دین کےلئے کوئی نئی چیز اختیار کی جائے تو وہ بدعت نہیں ہے!

علمِ عظیم ۔ ۔ ۔ حضرت والا کے الہامی مضامین ۔۔۔ قوم لوط کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لَعَمْرُکَ إِنَّهُمْ لَفِی سَکْرَتِهِمْ یَعْمَهُونَ۔۔۔ آیت۔۔ حضور صلی اللہ علیہ کی زندگی کی قسم کھائی ۔۔۔۔ ۔  قوم لوط باہی نشہ میں مبتلا تھے۔اور۔ مکہ والے۔۔۔ جاہی نشہ میں مبتلا تھے ۔ ۔۔  کہ وہ باہی نشے والے نبی علیہ السلام کے چراغِ زندگی کو گُل کرنا چاہتے تھےلیکن تباہ ہوئے۔۔۔ تو اے اہل مکہ تم جاہی نشہ میں مبتلا ہو اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چراغِ زندگی کو بجھانا چاہتے ہو۔۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ کی زندگی کی قسم کھائی۔۔۔اللہ تعالیٰ نے یہ خاص علوم حضرت والا کے قلبِ مبارک پر الہام کیے ۔ ۔۔

 


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries