مجلس۲اپریل۲۰۱۴ء عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:حضرت والا کی آمد میں کچھ تاخیر تھی، حضرت والا نے پیغام بھجوایا کہ مولانا ابراہیم کشمیری صاحب اشعار پڑھیں، مولانا نے اشعار اپنی پرسوز آواز میں سنانے شروع کیے، کچھ دیر بعد محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا دامت برکاتہم اپنے کمرۂ مبارک سے باہر تشریف لے آئے اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا۔۔ اور جناب ممتاز صاحب کو ملفوظات پڑھنے کا فرمایا انہوں نے کتاب آفتاب نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھے، درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی تشریح بھی فرماتے رہے۔۔۔ آخر تک یہ سلسلہ رہا۔۔

اہم ارشادات:

حضرت والا کی ذاتِ مقدسہ جتنے اولیاء اللہ تھے سب کا مجموعہ تھی۔۔۔

حضرت والا کا نام مٹانے کی حاسدین نے بہت کوشش کی۔۔۔ لیکن لوگوں نے دیکھ لیا ۔۔۔۔ حضرت والا کا آفتاب چمک گیا۔۔ پوری دنیا کے بڑے بڑے علما حضرت والا سے بیعت ہوئے۔۔۔ حضرت مولانا ہدایت اللہ صاحب جن کو مفتی تقی عثمانی صاحب ایشاء کے سب سے بڑے محدث فرماتے تھے وہ حضرت والا سے  ہی بیعت ہوئے۔۔۔

حضرت والا سے تھانہ بھون کی خوشبو آتی تھی۔۔۔۔ جیسے دوسرے حضرت تھانوی ہوں۔

حضرت مولانا ہدایت اللہ صاحب رحمہ اللہ کی محبت و تعلق حضرت والا سے ۔ ۔ ۔  اس ضمن میں اُن کے چند واقعات ذکر فرمائے

جس کو اللہ عزت دیتا ہے اُسی کو عزت ملتی ہے۔۔۔۔ ۔۔

 


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries