مجلس۳اپریل۲۰۱۴ءتربیتِ شیخ شیشۂ دل کوآئینہ بنا دیتی ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا دامت برکاتہم اپنے کمرۂ مبارک سے باہر تشریف لائے اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا، نشست پر تشریف فرما ہوئے اور حضرت تائب صاحب کو اشعار سنانے کا فرمایا انہوں نے اپنی پرسوز آواز میں اپنے اشعار سنانے شروع کیے۔ ۔ ۔ تمام حاضرین مجلس اور خود حضرت والا نے اشعار بہت پسند فرمائے، تشریح فرمائی اور کئی بار سنے ۔ ۔ اشعار کے اختتام پر جناب تائب صاحب کی تعریف بھی فرمائی پھر جناب ممتاز صاحب کو ملفوظات پڑھنے کا فرمایا انہوں نے کتاب آفتاب نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھے، درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی تشریح بھی فرماتے رہے.آخر تک یہ سلسلہ رہا۔۔ آج کی مجلس تقریباً ۱ گھنٹہ ۲۱ منٹ پر مشتمل تھی۔ الحمد للہ!

اشعار کی تشریح:

اللہ تعالیٰ کے قرب کی لذت کے سورج کے سامنے دنیا بھر کی لذتیں دیے کی مانند ہیں

اعمال کے ساتھ عمل کی توفیق شیخ کی صحبت سے حاصل ہوتی ہے۔۔۔۔

شیخ کی محبت کی عظمت۔۔۔

حضرت والا رحمہ اللہ کی صحبت سے اُٹھنے کا جی نہیں چاہتا تھا محبت کی ایسی چوٹ لگتی کہ اُٹھنے کو جی نہیں چاہتا تھا ۔ ۔

شیخ کی تربیت سے دل کا شیشہ آئینہ بن جاتا ہے ۔ ۔ 

جو پہلے غیر متقی تھے۔۔۔۔ شیخ سے رابطہ ہوا۔۔۔۔ تو متقی ہوگئے،جو پہلے خود گناہوں میں مبتلا تھے۔۔  شیخ کی صحبت سے وہ خود دیا بن گئے،صاحبِ نور ہوگئے یعنی منور بھی ہوگئے اور منیر بھی ہوگئے ۔

جو دنیاوی شراب کی لذتوں میں مست تھے، شیخ کی صحبت میں شرابِ محبتِ الہیہ پی کر دیکھتے دیکھتے پارسا ہوگئے اللہ والے بن گئے ۔ ۔ ۔

جو گمراہی پر مطمئن ہوگئے تھے اور ہلاکت کی آخری سرحد پر پہنچ گئے تھے ۔ ۔ وہ بھی شیخ کی صحبت سے ایسے ہوئے کہ رہنما ہوگئے اللہ والے ہوگئے

یہاں تائب صاحب کے اشعار اختتام کو پہنچے پھر حضرت اقدس نےحضرت تائب صاحب کی تعریف فرمائی کہ اِن کے اشعار میں بہت بلاغت ہے ۔ ۔ ۔

ملفوظات کی تشریح:

انتہائی درد سے فرمایا کہ میں نے حضرت والا رحمہ اللہ کے ساتھ ۴۶ برس تک دنیا کی کوئی بات نہیں سنی!

وساوس سے نااُمید نہیں ہونا چاہئے بس کام کرتا رہے چلتا رہے پختگی آجائے گی، اللہ کا راستہ مایوسی کا راستہ نہیں  ۔ ۔ ۔ شیطان مایوسی کی فکر ڈالتا ہے  ۔ ۔ ۔ اس سے گھبرانا نہیں چاہیے!

جو اللہ کو چاہتا ہے اللہ اُس کو تنہا نہیں چھوڑتے! اللہ تعالیٰ تو گرتے ہوؤں کو اُٹھا لیتے ہیں!

حضرت والا کی شان ۔ ۔ ۔

جب شیخ کی مجلس ہورہی ہے اُس وقت کوئی نفل کوئی ذکر نہ کرے ۔ ۔ 

لَعَمْرُکَ إِنَّهُمْ لَفِی سَکْرَتِهِمْ یَعْمَهُونَ۔۔۔ پر علمِ عظیم ۔ ۔ ۔

غیر مسلموں کو سلام نہیں کرنا چاہیے ۔ ۔ ۔ معاملات تو جائز ہیں لیکن دوستی جائز نہیں ہے ۔ ۔ اس ضمن میں کئی واقعات ذکر فرمائے ۔ ۔۔۔


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries