مجلس۴۔ اپریل۲۰۱۴ء شیخِ کامل کا مقام!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا دامت برکاتہم کی آمد میں کچھ تاخیر تھی حضرت والا کے حکم پر جناب تائب صاحب نے اشعار سنائے ۔ ۔ کچھ دیر کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم اپنے کمرۂ مبارک سے باہر تشریف لائے اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا، نشست پر تشریف فرما ہوئے اور حضرت تائب صاحب کو اشعار جاری رکھنے کا فرمایا انہوں نے اپنی پرسوز آواز میں  اشعار سنانے شروع کیے۔ ۔ ۔ تمام حاضرین مجلس اور خود حضرت والا نے اشعار بہت پسند فرمائے، چند اشعار کی تشریح بھی فرمائی اور کئی اشعار سنے ۔ ۔ اشعار کے اختتام پر جناب ممتاز صاحب کو ملفوظات پڑھنے کا فرمایا انہوں نے کتاب آفتاب نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھے، درمیان درمیان میں حضرت والا ملفوظات کی تشریح بھی فرماتے رہے.آخر تک یہ سلسلہ رہا۔۔ آج کی مجلس تقریباً ۱ گھنٹہ پر مشتمل تھی۔ الحمد للہ!

ارشادات:

یہ عام شاعر تو اپنے صفحہ دل پر حسینوں کا نام لکھتے ہیں جب گندے گندے اشعار کہتے ہیں اور یہاں اللہ والے پہلے دل پر اللہ کا نام لکھتے ہیں پھر ایسے پاکیزہ اشعار ہوتے ہیں

نفس دشمن کے لئے شیخ تلوار بے نیام ہوتا ہے وہ رعایت نہیں کرتا جہاں ضرورت ہوتی وہاں وار کرتا ہے اور مرید کی ہستی کو فنا کردیتا ہے

جن کا تصور ہی مست کردے یعنی اللہ تعالی، اُن کے ذکر کو دنیاوی شراب کی مستی نہیں پاسکتی جن کو سوچنے میں ہی مزہ ہے اُن کے ذکر میں کیا مزہ ہوگا ۔ ۔ 

شیخ تلوار بے نیام ہوتا ہے۔۔۔ حضرت والا کی تلوار بے نیام تھی کہ اُس کو کھانے میں مزہ آتا تھا۔۔۔ جیسے حضور صلی اللہ علیی وسلم کے سامنے اونٹ آ آ کر ذبح ہوتے تھے ۔ ۔ ۔ حضرت والا رحمہ اللہ کا آپریشن محبت بھرا ہوتا تھا۔ ۔ ۔

وہ شیخ ہی نہیں جو مرید کی رعایت کرے،اور اُس کے روحانی مرض کےعلاج کی فکر نہ کرے۔ ۔ ۔

ہمارے حضرت والا اسی غم میں کہ گناہ چھوڑ دو دنیا سے تشریف لے گئے ۔ ۔  بنگلہ دیش کا واقعہ بیان فرمایا کہ  ۔ ۔ ۔۔ حضرت والا رحمہ اللہ نے انتہائی درد سے فرمایا تھا: گناہ چھوڑ دو ۔ ۔ ۔ گناہ چھوڑ دو ۔ ۔ گناہ چھوڑ دو ۔ ۔ ۔  یا مجھے قتل کردو!!

شیخ سے پوچھے بغیر کوئی وظیفہ نہ پڑھے ۔ ۔ ۔ زیادہ وظیفوں سے ڈپریشن پیدا ہورہا ہے  ۔ ۔ کتابوں سے دیکھ دیکھ کر وظیفے شروع کردیتے ہیں حالانکہ یہ شیخ کا کام ہے کہ اُن سے پوچھے کہ یہ وظیفہ میرے لئے مفید بھی ہے یا نہیں !۔۔۔


 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries