مجلس۵۔ اپریل۲۰۱۴ء عشقِ مجازی کی مذمت!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا دامت برکاتہم کی  اپنے کمرۂ مبارک سے باہر تشریف لائے اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا، نشست پر تشریف فرما ہوئے اور جناب ثروت صاحب کو اشعار سنانے کو فرمایا انہوں نے نہایت جذب اور درد سے اشعار سنائے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پھرجناب رمضان صاحب نے اشعار سنائے ۔ ۔اشعار کے اختتام پر حضرت والا نے جناب ممتاز صاحب کو ملفوظات پڑھنے کا فرمایا انہوں نے کتاب آفتاب نسبت مع اللہ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے، ملفوظات سنانے کے درمیان ہی جناب ثروت صاحب نے حضرت والا سے عرض کیا کہ حضرت جناب اثر صاحب کا اس موضوع پر ایک شعر ہے۔ ۔ سنا دوں ۔ ۔ ۔ حضرت کی اجازت سے انہوں نے اثر صاحب کا شعر جو عشق مجازی کی پستی اور ظنز پر مشتمل تھا بہت ہی دلچسپ انداز میں سنایا، تمام حاضرین اورخود حضرت والا بہت محظوظ ہوئے ۔ ۔ ۔ حضرت نے فرمایا اس غزل سے تمام اشعار سنادیجئے ۔ ۔ ۔  اس پر جناب ثروت صاحب نے پوری غزل سنائی اور بھی کئی اشعارعشقِ مجازی کی مذمت اور عشقِ مولا کی عظمت کے سنائے اور اپنے دلچسپ انداز سے حضرت والا کو خوب ہنسایا، تمام حاضرین مجلس خوب لطف لیتے رہے، یوں یہ مجلس یادگار بن گئی اور حضرت والا رحمہ اللہ کی مجلس کی یاد تازہ کرگئی ۔ ۔ ۔ یہ مجلس ٹینشن اور ڈپریشن کے مریضوں کے لئے اکسیر تھی ۔ ۔ ۔ تقریباً ۲۵ منٹ یہ پرمزاح اشعار کا تسلسل رہا۔۔۔ حضرت والا کا چہرہ مبارک اشعار اور پڑھنے کے انداز سے گلاب کی طرح کھل گیا ۔ اور ثروت صاحب کو کئی بار جزاک اللہ کہا۔۔ مجلس کے اختتام پر درد بھری دُعا بھی فرمائی۔۔ آج کی مجلس تقریباً ۱ گھنٹہ ۲۰ منٹ پر مشتمل تھی۔ الحمد للہ!

 مزید سنئے ۔ ۔ خاص مجلس برائےعلاج ٹینشن و ڈپریشن!۔۔۔ اشعار باآواز سید ثروت حسین صاحب

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries