مجلس۶۔ اپریل۲۰۱۴ء مجازی عشق میں اضطراب ہی اضطراب ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا دامت برکاتہم کی  اپنے کمرۂ مبارک سے باہر تشریف لائے اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا، نشست پر تشریف فرما ہوئے اور جناب ثروت صاحب کو اشعار سنانے کو فرمایا انہوں نے نہایت جذب اور درد سے اشعار سنائے۔ ۔ ۔ حضرت والا نے بہت پسند فرمائے۔ اس کے بعد جناب ممتاز صاحب نے ملفوظات سنائے۔۔آخر تک یہی سلسلہ رہا ۔ ۔ آج کی مجلس تقریباً ۱ گھنٹہ ۲۰ منٹ پر مشتمل تھی۔!

ارشادات :::::

حضرت والا کی علمی شان اکابر علماء کرام کی نظر میں ۔ ۔ ۔ کئی واقعات بیان فرمائے ۔ ۔ ۔ حضرت والا کی تقریر سن کرایک بڑے عالم نے فرمایا ایسی تقریر میں نے کبھی نہیں سنی  ۔ ۔  وہ بڑے عالم بزرگ حیرت میں پڑ گئے۔

اصرارعن المعاصی یعنی توبہ کیے بغیر گناہ کرتے چلے جانا ۔ ۔ ۔  یہ اتنا خطرناک ہے کہ اس سے توفیقِ توبہ سلب ہوسکتی ہے ممکن ہے اس اصرار کی وجہ سے اللہ کا غضب نازل ہوجائے اور توبہ کی توفیق سلب ہوجائے۔

توبہ کی توفیق آسمان سے آتی ہے ۔ ۔ اس لئے گناہوں سے بچنا چاہیے ۔ ۔ توفیق توبہ اگر سلب ہوجائے تو پھر اُس کو احساس ہی نہیں ہوتا گناہ کا پھر وہ توبہ بھی نہیں کرتا ۔ اس ضمن میں ایک گناہ گار شخص کا واقعہ بیان فرمایا توبہ کے الفاظ پر کس نے پہرہ بیٹھا دیا۔۔۔۔ توفیق توبہ اصرارِ گناہ سے سلب ہوجاتی ہے اس لئے گناہوں سے بچنا چاہیے ۔ ۔ ۔

ولایت کا سب سے اعلیٰ گُر یہی ہے کہ گناہوں سے بچ جاؤ اور اللہ کے ولی ہوجاؤ!

شیخ کی محبت کے ایک تیر نے دو شکار کیے ۔ ۔ ایک تو یہ عقل کا شکار کیا اور دوسرا شکاریہ کیا کہ فرزانوں کو دیوانہ بنادیا!

اللہ تعالیٰ کی یاد وہ مزہ اور کیف اور سکون ہے۔ ۔ ۔ اصل میں ہم دین پر چلتے نہیں اس لئے ہمیں دین کی لذت محسوس نہیں ہوتی ۔ ۔ ۔ سب سے زیادہ لذیذ چیز دین ہے مگر کسی اللہ والے سے مل جائے ۔ ۔ ۔

اہل اللہ مصیبت کے وقت بھی پرسکون ہوتے ہیں  ۔ ۔ آنسو اُن کے بھی بہتےہیں لیکن دل پرسکون رہتا ہے

واٹر پروف گھڑی میں جیسے پانی نہیں گُھستا اسی طرح اہل اللہ کا دل اللہ کی محبت اور تسلیم ورضا اور مشیت پر راضی ہوتا ہے ۔ ۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنے صاحبزادے کے انتقال پر آنسو بہائے ۔ ۔ ۔

مصیبت کا اثر تو ہوتا ہے لیکن دل پر نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ پھر دنیاوی زندگی گویا جنت بن جاتی ہے

نفس امارہ گدھ ہوتا ہے ۔۔۔۔ نفس امارہ گناہوں کا بہت زیادہ تقاضا کرنے والا ہے ۔ ۔ ۔ اس نفس کو دباؤ گے تو پھر ہی یہ مرے گا اور پھر توبہ لومہ ہوجائے اور پھر اِس کو گناہوں پر ندامت ہونے لگتی ہے ۔ ۔ ۔ یہ ترقی ہوجاتی ہیے  ۔ ۔ ۔پھر یہ نفس مطمئنہ ہوجاتا ہے ۔ ۔  نفس کی ۵ اقسام بیان فرمائی : نفس امارہ ۔ ۔ ۔ نفس لومہ ۔ ۔ ۔ نفس مطمئنہ ۔ ۔ ۔  نفس راضیہ  ۔ ۔ ۔ نفس مرضیہ

نفس طبیعت کے اعتبار سے گندگی کو پسند کرنے والا ہے اس لئے اِس سے ہوشیار رہو!

نامحرم عورتوں سے دلگیاں روح کا روگ بن جاتی ہے ۔ ۔ ۔ مجازی عشق میں اضطراب ہی اضطراب ہے ۔ ۔

دلوں کا سکون اللہ کی یاد میں ہی ہے ۔ ۔ ۔ جس نے دل دیا ہے ان کو ہی دل دینے سے دل سکون رہے گا ۔۔ ۔جس نے دل دیا ہے اُسی کو دل دے دو ۔ ۔ ۔ اس کو کرنے کا طریقہ اہل اللہ کی خدمت میں آؤ ۔ ۔ ۔ 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries