مجلس۱۰ اپریل۲۰۱۴ء بغیر صحبتِ اہل اللہ اخلاص مل ہی نہیں سکتا!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: حضرت والا کی آمد میں کچھ تاخیر تھی ، حضرت نے پیغام بھجوایا کہ جناب ثروت صاحب اشعار سنائیں، جناب ثروت صاحب نے نہایت جذب اور درد سے اشعار سنانے شروع کیے۔۔ کچھ دیر کے بعد محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا، نشست پر تشریف فرما ہوئے۔۔۔۔۔ ثروت صاحب نے اشعار ختم کیے اور حضرت والا کے لئے چند بشارتیں سنائی گئیں جس کے بعد حضرت والا انتہائی فنائیت سے اپنے تاثرات ک اظہار فرمایا۔اس کے بعد جناب ممتاز صاحب نے ملفوظات سنائے۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا تشریح بھی فرماتے رہے  ۔ آج کی مجلس تقریباً ۱ گھنٹہ پر مشتمل تھی۔!۔۔

اہم ارشادات

حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کے لئے مختلف بشارتیں جناب ثروت صاحب، ڈاکٹر امان اللہ  اور حضرت فیروز میمن صاحب نے سنائے۔

ایک نیک اور متقی خاتون نے رات کو خواب میں دیکھا کہ: حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کی رہائش گاہ بیتِ میر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ اطہر کے ساتھ ساتھ بالکل قریب ہے!

یہ بشارتیں سن کر فرمایا: مجھے اس کی بہت خوشی ہے اور پھر اِس خواب کی تعبیر بیان فرمائی اور یہ بشارتیں اس لئے سنوائیں کہ یہ سن کرمریدین کو جو حسن ظن ہوگا اس سے اِن کو فائدہ ہوگا اور کوئی لاکھ بڑا بننا چاہے لیکن نہیں بن سکتا جب تک اللہ نہ چاہے ۔ ۔ ۔ 

۱۹۹۸ کے سفرِ جنوبی افریقہ میں حضرت والا پر ایک عجیب کیفیت تھی ۔ ۔ ۔ ۔ ٹہلتے ٹہلتے حضرت والا آدھا آدھا گھنٹہ بیان فرمانا شروع کردیتے اور علماء سے فرماتے تھے کہ  جو کام آپ لوگ کررہےہیں اس کے کرنے والے تو بہت ہیں لیکن جس کام کی کمی وہ ہے تزکیہ نفس، اصلاح نفس کی کمی ہے

ہر عبادت کی قبولیت اخلاص پر موقوف ہے۔ اور اخلاص پیدا ہوتا ہے اللہ والوں کی صحبت سے!

حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کا قول : اخلاص مل ہی نہیں سکتا بغیر صحبتِ اہل اللہ کے!

آفتاب نسبت مع اللہ حضرت والا کے علوم کا encyclopedia ہے۔

عالم ہونا فرض کفایہ ہے کہ  ایک بستی میں چند عالم ہوگئے تو باقی لوگوں پر یہ فرض نہیں رہتا لیکن تقویٰ  اللہ تعالیٰ کی دوستی  ہر ایک پر فرضِ عین ہے یاایھا الذین امنو  ۔ ۔ الخ 

یہ شعر ہر شخص یاد کرلے اور

اے اللہ اپنی محبت سے معزول نہ فرمائیے اور اپنے ذکر و یاد کے علاوہ مجھے کسی اور کام میں مشغول نہ کیجئے

! ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries