مجلس۱۲۔ اپریل۲۰۱۴ء اہل اللہ کا نورِ نسبت!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:حضرت والا کی آمد میں کچھ تاخیر تھی ، حضرت نے پیغام بھجوایا کہ جناب ثروت صاحب اشعار سنائیں، جناب ثروت صاحب نے نہایت جذب اور درد سے اشعار سنانے شروع کیے۔۔ کچھ دیر کے بعد محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا، نشست پر تشریف فرما ہوئے۔۔ اس کے بعد جناب ممتاز صاحب نے ملفوظات پڑھ کر سنانا شروع کیے۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا تشریح بھی فرماتے رہے  ۔ آج کی مجلس تقریباً ۱ گھنٹہ پر مشتمل تھی۔!۔

اہم ارشادات

جو سانسیں اللہ پر فدا ہوگئیں اُس میں ایسا نور پیدا ہوا کہ شمس و قمر بھی اُس کے سامنے پھیکے پڑ گئے ۔ ۔ ۔

انتہائی فنائیت  سے فرمایا : شیخ کا کرم ہوتا ہے کہ چور کو کوتوال بنا دیتے ہیں یعنی خلیفہ بنا دیتے ہیں ۔

آخر میں دعا فرمائی: اے اللہ یہ ٹوٹی پھوٹی جو کوشش یہ دین کے لئے ہورہی ہے اِس کو ہماری مغفرت کا ذریعہ بنادیجئے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries