مجلس۱۴۔ اپریل۲۰۱۴ء خلاصۂ تصوف ترکِ گناہ ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا، نشست پر تشریف فرما ہوئے۔۔ جناب اثر صاحب  حاضرِ خدمت تھے حضرت والا نے اشعار سنانے کو فرمایا، انہوں نے اپنے بہت عمدہ اشعار سنائے حضرت والا نے بہت تعریف فرمائی۔ اس کے بعد جناب ممتاز صاحب نے ملفوظات پڑھ کر سنانا شروع کیے۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا تشریح بھی فرماتے رہے۔ آج کی مجلس تقریباً ۴۵ منٹ پر مشتمل تھی۔!۔

اہم ارشادات

حضرت والا کو اثر صاحب کا یہ شعربہت پسند تھا۔ ۔ ۔

اگر ڈاڑھی کے رکھ  لینے  چہرہ  بدنما  لگتا

تو پھر ڈاڑھی میرے سرکار کی سنت نہیں ہوتی

حضرت والا کی پوری داستانِ زندگی ہے اس شعر ہے کہ

جنگِ نفس و شیطاں کس قدر خوں ریز ہے ساقی

حضرت والا کے تصوف کا خلاصہ یہی تھا کہ بس گناہوں کو چھوڑ دو۔۔ دوا کی ضرورت تو جب پڑتی ہے جب بیمار ہوگے اور اگر پرہیز کروگے تو بیمار ہی نہیں ہوں گے

حضرت والا کے ہاں گناہوں سے پرہیز کا کرایا جاتا تھا ۔ ۔ ۔ مقدم سب دواؤں پر یہاں پرہیز ہے ساقی

ایک شخص کے توبہ کا واقعہ ۔۔۔ کہ ایک پیر کے بیعت تھے اور اُن کی اصلاح نہیں ہورہی تھی  ۔ ۔ ۔ تو اُن کو خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب کے پاس جاؤ وہیں تمہاری اصلاح ہوگی ورنہ قیامت تک تمہاری اصلاح نہیں ہوسکتی!! ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries