مجلس۱۵۔ اپریل۲۰۱۴ء ہماری ترقی صرف دین میں ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس:محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا، نشست پر تشریف فرما ہوئے۔۔ جناب تائب صاحب  حاضرِ خدمت تھے حضرت والا نے اشعار سنانے کو فرمایا، انہوں نے اپنے بہت عمدہ اشعار سنائے حضرت والا نے بہت تعریف فرمائی۔ اس کے بعد جناب ممتاز صاحب نے ملفوظات پڑھ کر سنانا شروع کیے۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا تشریح بھی فرماتے رہے۔ آج کی مجلس تقریباً ایک گھنٹہ ۱۰ منٹ پر مشتمل تھی۔!۔

اہم ارشادات

جناب تائب صاحب کی تعریف میں فرمایا : آپ کے اشعارانشاء اللہ لاثانی ہوں گے! ۔ ۔ ۔  تصوف کے خشک مضامین کو ویسے سمجھنا مشکل ہے لیکن انہوں نے حضرت والا کے انداز میں ان کو کیسا رنگین بنا دیا۔

اللہ کے راستے میں جو غم ہے وہ خود خوشی بن جاتا ہے ایسی لذت غم میں ملتی ہے

اگر یہ لذت عطا نہ ہوتی تو کوئی ولی بھی نہ ہوتا، اگرچہ لذت مقصود نہیں ہے لیکن ملتی ضرور ہے

بہترین خطا کار وہ ہے بہت زیادہ توبہ کرنے والے ہوں

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا چہرہ مبارک ترجمان مولا تھا ۔ ۔

حضرت والا کا الہامی جملہ: اللہ کی راہ کے قید خانے محبوب ہیں تو اُن کے راہ کے گلستاں کیسے ہوں گے

اللہ کی راہ کی مشقتوں میں ایسا مزہ ہے تو اللہ کے راہ کی راحتوں میں کیا لطف ہوگا، جو ہر وقت اللہ کے راستے کا غم اُٹھائے گا تو اُسے اللہ تعالی کی تجلیات و قرب بھی مسلسل عطا ہوتا ہے۔

۲۴ گھنٹے کا عبادت گذار،سب سے بڑا عبادت گذار وہ ہے جو گناہ سے بچ رہا ہے۔

اس زمانے میں صرف نگاہ کی حفاظت کرلو تو دنیا کے سب سے بڑے ولی بن جاوں گے یہ ایسا بڑا مجاہدہ ہے۔

ذکر کا مقصد یہ ہےکہ اللہ تعالی کی محبت پیدا ہوجائے اور نور پیدا ہوجائے کہ گناہ کا احساس ہوجائے تاکہ وہ  توبہ کرلے

زوال کا سبب عصری تعلیم سے دوری نہیں بلکہ دین سے دوری ہے، صحابہ کا کون سی سائنس پڑھی تھی، کون سا وائرلیس تھا اُن کے پاس ۔ ۔ ۔ جب تک دین تھا ہم ترقی کرتے رہے، ہمارے زوال کا سبب دین سے دوری ہے

صحابہ کرام کی شان بیان فرمائی  ۔ ۔ ۔ ۔  جانور بھی اُن کا حکم مانتے ہیں

اس وقت بھی جو اہل اللہ ہیں اُن سے کیسا دین پھیل رہا ہے اور ان سائنس دانوں سے کیا دین پھیلا بلکہ لوگ دہریے بن رہے ہیں۔

ہم اس سے منع نہیں کرتے انگریزی پڑھائیے  ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن ۔ ۔ ۔ انگریز نہ بنائیے

جو اللہ والا ہوجائے وہ اس سے بہتر ہے کہ وہ ایم ایس دی اور بی ایس سی ہوجائے

نیکیوں کی صحبت نیک بناتی ہے ۔ ۔ ۔ بروں کی صحبت برا بناتی ہے۔ اس پر چند واقعات ارشاد فرمائے۔

اُمت کی ترقی صرف دین میں ہے۔ ۔ ۔  ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries