مجلس۱۷۔ اپریل۲۰۱۴ء سب سے بڑی کرامت استقامتِ دین ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصۂ مجلس: محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا، نشست پر تشریف فرما ہوئے۔۔ اور جناب اظہر  صاحب نے اپنے  اشعار حضرت والا کی محبت میں سنائے۔ اس کے بعد حضرت والا نے ملفوظات ارشاد فرمانا شروع کئے اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے نادر و نایاب واقعات بیان فرمانے شروع کیے۔ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے قدیم غیر مطبوعہ ملفوظات پڑھ کر خود سنائے اور ساتھ ساتھ اُن کی تشریح بھی فرماتے رہے ، آخر میں انتہائی درد بھری دُعا بھی فرمائی۔ آج کی مجلس تقریباً ایک گھنٹہ ۲۲ منٹ پر مشتمل تھی۔!۔

اہم ارشادات

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے کئی نایاب و نادر واقعات بیان فرمائے ۔ ۔ ۔

شیخ کامل جو ہوتا ہے وہ آئندہ کے خدشات کا بھی علاج کرے ۔ ۔

حضرت والا کی کرامتیں اگر بیان کی جائیں تو ہزار صفحے کی کتاب ہوجائے ۔۔۔۔ہمارے سلسلے میں کرامت کو اہمیت نہیں دی جاتی۔۔۔ لیکن کرامت لازمِ ولایت نہیں ہے۔

سب سے بڑی کرامت استقامتِ دین ہے

اصل چیز استقامتِ دین ہے چاہے کرامت کا ظہور ہو یا نہ ہو

جو خاص اولیاء اللہ ہیں وہ خاص فرشتوں سے افضل ہیں

استتدراج کے معنی ہیں ڈھیل دیا جانا ۔ ۔ اور احساس بھی نہ ہو ۔ ۔

جو ذکر اللہ میں ناغہ کرتا ہے اُس لئے گناہوں کے دروازے کھل جاتے ہیں ۔

اصل چیز تو قبولیت ہے قبول ہوجائے تو سب کچھ ہیں ورنہ کچھ بھی نہیں ۔۔۔۔ اس پر ایک واقعہ بیان فرمایا

نیک عمل کرتا رہے اور ڈرتا رہے ۔ ۔ ۔   ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries